پاکستانامیگریشن نیوز

صدر ٹرمپ کا نئی ایگزیکٹو آرڈر: “گولڈ کارڈ” پروگرام کا آغاز

Trump Launches "Gold Card" Visa Program, Offering Fast-Track Entry for $1M+ Foreign Investors

وزارتِ کامرس، وزارتِ خارجہ اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری 90 دن کے اندر پروگرام کے نفاذ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، جس میں درخواست، ویزا اجراءاور سٹیٹس کی ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں

واشنگٹن (محسن ظہیر سے )امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے 19 ستمبر 2025 کو ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کے تحت “گولڈ کارڈ” ویزا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ایسے غیر ملکی افراد کو امریکہ میں داخلہ آسان بنانا ہے جو ملک کے مفاد میں سرمایہ کاری یا کاروباری خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ انتظامیہ امیگرنٹسکی پالیسیوں نے ملک کو عوامی تحفظ، قومی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کے لیے خطرات میں ڈال دیا تھا۔ ان پالیسیوں کے تحت غیر قانونی طور پر لاکھوں غیر ملکی امریکہ میں داخل ہوئے، جس سے بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیموں، دہشت گردوں اور دیگر نقصان دہ عناصر کو فائدہ ہوا۔
نئے “گولڈ کارڈ” پروگرام کے تحت، امریکی محکمہ تجارت کے تعاون سے ایسے غیر ملکی جو ملک کے لیے نمایاں مالی تعاون فراہم کریں، ان کے لیے امیگرنٹ ویزا حاصل کرنا آسان ہوگا۔ انفرادی طور پر ایک شخص کو 1 ملین ڈالر کی عطیہ کی ضرورت ہوگی جبکہ کسی کمپنی یا ادارے کے ذریعے عطیہ کی صورت میں رقم 2 ملین ڈالر ہوگی۔
وزارتِ کامرس، وزارتِ خارجہ اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری 90 دن کے اندر پروگرام کے نفاذ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، جس میں درخواست، ویزا اجراءاور سٹیٹس کی ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ عطیات کو خصوصی فنڈ میں جمع کر کے امریکی صنعت اور تجارت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ آرڈر کسی فرد کو قانونی حق یا فائدہ فراہم نہیں کرتا بلکہ امریکہ کے مفاد میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔اس اقدام کے تحت امریکہ میں سرمایہ کاری اور کاروباری مہارت رکھنے والے افراد کے لیے داخلہ آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ملک کی ترقی اور قومی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Trump Launches “Gold Card” Visa Program, Offering Fast-Track Entry for $1M+ Foreign Investors

Related Articles

Back to top button