اوورسیز پاکستانیزخبریں

ڈاکٹر اشرف چوہدری پاک امریکن سوسائٹی کے صدر اور سہیل سید جنرل سیکرٹری منتخب

پاک امریکن سوسائٹی کے پروفیسر ثقلین ملک ڈائریکٹر فنانس جبکہ محمد ایاز نیویارک سٹیٹ کے جنرل سیکرٹری ہونگے، شمس الزمان

ڈاکٹر اشرف چوہدری پاک امریکن سوسائٹی کے صدر اور سہیل سید جنرل سیکرٹری منتخب

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے ( PAS USA) کی تنظیم نو کی گئی ہے ۔ پاکستانی امریکن سوسائٹی کے چئیرمین شمس الزمان کے مطابق سوسائٹی کے نئے پریذیڈنٹ ڈاکٹر اشرف چوہدری جبکہ سہیل سید جنرل سیکرٹری ہوں گے ۔یہ فیصلے پاک امریکن سوسائٹی کے اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس میں کئے جانیوالے فیصلوں کے مطابق پروفیسر ثقلین ملک ڈائریکٹر فنانس جبکہ محمد ایاز نیویارک سٹیٹ کے جنرل سیکرٹری ہونگے ۔محمدعمران ڈائریکٹر میڈیا سیل ہونگے ۔سوسائٹی کی کور کمیٹی کے ارکان شمس الزمان ، ڈاکٹر اشرف چوہدری ، سلیمان بٹ اور سید آصف کی جانب سے ان فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
پاک امریکن سوسائٹی کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ غریب اور مستحق عوام کی مدد کے لئے امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئیس میں خصوصی فنڈ ریزنگ ڈنر منعقد کیا جائیگا جس میں جمع ہونے والے تمام فنڈز سیلان زدگان کو عطیہ کئے جائیں گے ۔

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button