نیویارک : احسن چغتائی علیل، ہسپتال میں داخل
Ahsan Chughtai Hospitalized After 3 Days of Illness, Condition Improving But Still in ICU Care
احسن چغتائی کی تین دن تک طبیعت شدید خراب رہی اور اب ان کی طبیعت میں کچھ بہتری ہوئی ہے تاہم وہ ابھی تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں
نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت ، مئیر نیویارک کے سابق سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی اچانک شدید علیل ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں سٹیٹن آئی لینڈ کے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔ وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ احسن چغتائی کی تین دن تک طبیعت شدید خراب رہی اور اب ان کی طبیعت میں کچھ بہتری ہوئی ہے تاہم وہ ابھی تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں ۔ طبیعت مزید بہتر ہونے کی صورت میں انہیں ریگولر وارڈ میں منتقل کیا جائے گا اور ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ وہ کتنے دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔
احسن چغتائی کے دوست احباب کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔ واضح رہے کہ احسن چغتائی ایل سال قبل بھی شدید علیل رہے اور طویل عرصہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ۔
Ahsan Chughtai Hospitalized After 3 Days of Illness, Condition Improving But Still in ICU Care
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



