پاکستانبین الاقوامی

نیویارک: جعلی کار حادثات سے آٹو انشورنس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، گورنر ہوکل سے کارروائی کا مطالبہ

Staged Car Crashes Drive Up NY Auto Insurance Costs, CAR Urges Gov. Hochul to Take Immediate Action

نیویارک: جعلی کار حادثات سے آٹو انشورنس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، گورنر ہوکل سے فوری کارروائی کا مطالبہ
جرائم پیشہ گروہ جعلی کار حادثات منظم طریقے سے کروا کر نیویارک کے ڈرائیوروں پر انشورنس کے بھاری اخراجات مسلط کر رہے ہیں، سٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس

نیویارک (اردو نیوز) سٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس (CAR) نے ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ جعلی کار حادثات منظم طریقے سے کروا کر نیویارک کے ڈرائیوروں پر انشورنس کے بھاری اخراجات مسلط کر رہے ہیں۔
سٹیزنز فار افورڈیبل ریٹس کے ترجمان خوسے بایونا کے مطابق:یہ منظم جرائم عام محنت کش نیویارکرز کو نشانہ بناتے ہیں اور ہر ڈرائیور کو سالانہ تقریباً 300 ڈالر اضافی پریمیم دینا پڑتا ہے۔ ہم نے یہ وارننگ عوام تک اس لیے پہنچائی ہے تاکہ وہ ہوشیار رہیں اور سمجھ سکیں کہ اخراجات کیوں بڑھ رہے ہیں۔
جعلی حادثات کیسے کیے جاتے ہیں؟مجرمان جان بوجھ کر گاڑی کو بریک لگا کر یا اچانک آگے آ کر حادثہ کرواتے ہیں۔ جعلی میڈیکل کلینکس 50 ہزار ڈالر تک کے جھوٹے بل جمع کرواتے ہیں۔ مشکوک وکیل بوگس مقدمات درج کر کے بھاری تصفیے کراتے ہیں۔ ان نیٹ ورکس میں کمزور افراد کو استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ اصل مجرم کروڑوں ڈالر کماتے ہیں۔
تباہ کن نتائج:اعداد و شمار کے مطابق، 75 فیصد انشورنس فراڈ ان جعلی حادثات اور جھوٹے بلوں پر مشتمل ہے۔ نیویارک کے ڈرائیورز سالانہ اوسطاً 4,031 ڈالر انشورنس پر خرچ کرتے ہیں، جو قومی اوسط سے 40 فیصد زیادہ ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے 11 فیصد ڈرائیور انشورنس ہی نہیں لیتے، جس سے ہٹ اینڈ رن حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Staged Car Crashes Drive Up NY Auto Insurance Costs, CAR Urges Gov. Hochul to Take Immediate Action

Related Articles

Back to top button