پاکستان چیلنجوں سے نبرد آزما ہو کر داخلی اور خارجی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے ، سپیکر ملک احمد خان
امریکی ریاست فلوریڈ ا کے شہر میامی میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے اعزاز میں میاں طاہر اسماعیل کا استقبالیہ
امریکی ریاست فلوریڈ ا کے شہر میامی میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے اعزاز میں میاں طاہر اسماعیل کا استقبالیہ، کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ، سپیکر کی قیادت میں وفد کو خوش آمدید کہا
موجود حکومت کے دور میں داخلی اور خارجی چیلنجز سے بڑی محنت سے نبرد آزما ہوئے ہیں جن کے نتائج اب ملک میں داخلی ترقی اور خارجہ محاذ پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کی صورت میں نظر آرہے ہیں
جو لوگ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ، وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور مشکلات سے نکلے ۔ ہمیں ان کی ہر کوشش کو متحد ہو کر ناکام بنانا ہے،سپیکر ملک احمد خان کا استقبالیہ سے خطاب
ظہرانے میں سپیکر ملک احمد خان کے ہمراہ رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سارا احمد ، غلام مرتضیٰ اور حکومت پنجاب کے بعض اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔،میاں طاہر اسماعیل نے پرتپاک استقبال کیا

میامی ( مشرف خان ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود حکومت کے دور میں داخلی اور خارجی چیلنجز سے بڑی محنت سے نبرد آزما ہوئے ہیں جن کے نتائج اب ملک میں داخلی ترقی اور خارجہ محاذ پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما اور ساو¿تھ فلوریڈا کے صدر میاں طاہر اسماعیل کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا ۔
ظہرانے میں سپیکر ملک احمد خان کے ہمراہ رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سارا احمد ، غلام مرتضیٰ اور حکومت پنجاب کے بعض اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ مہمانان خصوصی جب استقبالیہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو میاں طاہر اسماعیل نے ساتھی میزبانان کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔
سپیکر ملک احمد خان کی جانب سے عزت افزائی اور پزیرائی پر شکرئیہ ادا کیا گیا ۔ سپیکر کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ، وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور مشکلات سے نکلے ۔ ہمیں ان کی ہر کوشش کو متحد ہو کر ناکام بنانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں اور وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کی کامیابی اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور امریکہ سمیت اقوام عالم میں پاکستان کا نام اپنے کردار سے بلند کریں ۔
سپیکر احمد خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو جنگی جنون کا مزہ چکھا دیا گیا ہے اور اگر ابھی بھی بھارت پر جنگی جنون سوار ہے تو پاکستان ہر وقت اس کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ سپیکر ملک احمد خان نے اوورسیز کمیونٹی سے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ اپنے ہم وطنو کی دل کھول کر مدد کریں ۔ تقریب میں موجود کمیونٹی ارکان میاں احسان اور چوہدری شوکت سمیت دیگر کی جانب سے بھی سپیکر پنجاب اسمبلی سے پاکستان کی مجموعی صورتحال کے سوالات کئے گئے ۔
تقریب کے آخر میں شرکاءکے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور مہمانان خصوصی کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
Speaker Punjab Assembly Malik Ahmad Khan
Urdu News USA



