پاکستاناوورسیز پاکستانیز

روحیل خالد کو صدمہ،والدہ کا انتقال ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی PALSکے صدر ڈیٹیکٹو روحیل خالد سے کمیونٹی کا والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

نیویارک (اردو نیوز)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز اور آفیسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی (PALS)کے صدر ڈیٹیکٹو روحیل خالد کی والدہ پاکستان میں سوموار،13اکتوبر کو انتقال کر گئی ہیں۔روحیل خالد اپنی والدہ ماجدہ کی وفات کی اطلاع ملتے ہی، پاکستان روانہ ہو گئے جہاں وہ ان کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے ۔ پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی، پاکستانی اور مسلم امریکن پولیس ایگزیکٹو اور آفیسرز کی جانب سے روحیل خالد سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاگیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
اردو نیوز یو ایس اے کے ایڈیٹر محسن ظہیر نے بھی روحیل خالد سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندا ن کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

Related Articles

Back to top button