پاکستان

عدنان شفیق کا آغا سراج درانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

عدنان شفیق، فرحان شفیق اور ریحان شفیق نے آغا سراج درانی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا ( یو ایس اے ) کے رہنما عدنان شفیق، فرحان شفیق اور ریحان شفیق نے سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان کی سینئر پارلیمانی رہنما آغاز سراج درانی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

لاس اینجلس ( اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا ( یو ایس اے ) کے رہنما عدنان شفیق، فرحان شفیق اور ریحان شفیق نے سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان کی سینئر پارلیمانی رہنما آغا سراج درانی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
عدنان شفیق نے آغا سراج درانی کے سوگوار خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آغاسراج درانی کی وفات پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی نہیں بلکہ پارلیمانی جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہے ۔ مرحوم نے عمر بھر عوام کے جمہوری اور سیاسی حقوق کے لئے جددجہد کی اور ایک مدبر اور صاحب بصیرت سیاسی رہنما کا کردار ادا کرکے سندھ اور پاکستان کے عوام کو قیادت فراہم کی ۔ آغاسراج درانی مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔
عدنان شفیق ، فرحان شفیق اور ریحان شفیق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آغاسراج درانی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
عدنان شفیق نے کیلی فورنیا سٹیٹ سمیت امریکہ بھر میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھیوں اور ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ آغاسراج درانی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کریں ۔

عدنان شفیق کا آغا سراج درانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
Adna Shafique , Agha Siran Durrani, PPP Sindh _

Related Articles

Back to top button