نئے پاکستانی پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا
حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کے حوالے سے مختلف تبدیلیوں کی خبروں پر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے وضاحت جاری
نئے پاکستانی پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا
لاہور ( احسن ظہیر سے ) حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کے حوالے سے مختلف تبدیلیوں کی خبروں پر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے پاسپورٹس میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا جس میں جدید سیکورٹی فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق نئے پاسپورٹس کے ویزہ پیجز میں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کو بھی پرنٹ کیا جائے گا اور وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نئی پاسپورٹس بک لیٹس کی چھپائی پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کوآپریشن کے پاس جاری ہے، محکمہ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں تاہم فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے ۔
New Pakistani Passport rules



