کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے متنازع اشتہار پر معذرت کر لی
وزیراعظم مارک کارنی نے صدر ٹرمپ سے اُس ٹی وی اشتہار پر معافی مانگ لی ہے جس میں سابق امریکی صدر ریگن کی تقاریر کے حوالے سے امریکی ٹیرف پالیسی پر تنقید کی گئی تھی
کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے متنازع اشتہار پر معذرت کر لی
وزیراعظم مارک کارنی نے صدر ٹرمپ سے اُس ٹی وی اشتہار پر معافی مانگ لی ہے جس میں سابق امریکی صدر ریگن کی تقاریر کے حوالے سے امریکی ٹیرف پالیسی پر تنقید کی گئی تھی
اوٹاوا، واشنگٹن (اردو نیوز)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس متنازع ٹی وی اشتہار پر معافی مانگ لی ہے جس میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کی تقاریر کا ”منتخب آڈیو کلپ“ استعمال کر کے امریکی ٹیرف پالیسی پر تنقید کی گئی تھی۔اس اشتہار میں امریکہ کی تجارتی پالیسیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر صدر ٹرمپ نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ نے ردِعمل میں کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے جاری تجارتی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متنازع ٹی وی اشتہار کے معاملے پر نجی طور پر معافی مانگ لی ہے۔کارنی نے یہ بات جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بدھ کے روز جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ سے یہ معافی مانگی۔انہوں نے کہا کہ یہ گفتگو ایک “دوستانہ اور خلوص پر مبنی ملاقات” تھی، اور وہ امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جلد بحال ہو جائیں گے۔



