سابق امریکی نائب صدرڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
امریکہ کے اہم سیاسی قائدین نے ڈک چینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
سابق امریکی نائب صدرڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
نیویارک (محسن ظہیر) امریکہ کے سابق نائب صدر ڈک چینی،جو کہ سخت گیر قدامت پسند اور امریکہ کے سب سے طاقتور نائب صدور میں سے ایک شمار کئے جاتے تھے، 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ڈک چینی، جو عراق پر حملے کے بڑے حامی بھی تھے، پیر کے روز نمونیا اور دل و شریانوں کی بیماری کے پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے، ان کے اہل خانہ نے منگل کو ایک بیان میں اطلاع دی۔چینی کی نائب صدارت میں امریکہ میں یہ عہدہ اثر و رسوخ اور حکمت عملی کا مرکز بن گیا، اور یہ عہدہ اب محض اپنے صدر کے مقاصد کی تکمیل کرنے والا، ضیافتوں میں حاضر رہنے والا اور اپنی باری کا انتظار کرنے والا نہیں رہا۔واضح رہے کہ ڈک چینی ، امریکی صدر جارج بش جونئیر کے ساتھ نائب امریکی صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ۔
امریکہ کے اہم سیاسی قائدین نے ڈک چینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
Dick Cheney, one of the most powerful and polarizing vice presidents in US history, dies at 84



