اوورسیز پاکستانیزخبریں

خیبر سوسائٹی کی جانب سے زوہران ممدانی کو مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد

خیبر سوسائٹی کی پوری کابینہ اور ارکان کی جانب سے منتخب مئیر زوہران ممدانی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں,زمان آفریدی

خیبر سوسائٹی کی جانب سے زوہران ممدانی کو مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد
خیبر سوسائٹی کے پریذیڈنٹ زمان آفریدی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ خیبر سوسائٹی کی پوری کابینہ اور ارکان کی جانب سے منتخب مئیر زوہران ممدانی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے پشتون ارکان کی نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی آف یو ایس اے کی جانب سے نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار زوہران ممدانی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے ۔ خیبر سوسائٹی کے پریذیڈنٹ زمان آفریدی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ خیبر سوسائٹی کی پوری کابینہ اور ارکان کی جانب سے منتخب مئیر زوہران ممدانی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ نیویارک کی تعمیر و ترقی اور نیویارکرز کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور بطور مئیر کامیاب ہوں ۔

Khyber Society USA

زمان آفریدی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیویارک کی امیگرنٹ کمیونٹی بھی منتخب مئیر سے توقع رکھتی ہے کہ وہ امیگرنٹ کمیونٹی کی ترقی کو بھی یقینی بنائیں گے اور ان کے لئے مواقع پیدا کریں گے کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنا نمایاں مقام حاصل کریں ۔
زمان آفریدی کی جانب سے منتخب مئیر کو خیبر سوسائٹی سے خطاب کی دعوت بھی دی گئی ۔

واضح رہے کہ چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے زوہران ممدانی ، نیویارک سٹی کے 111ویں مئیر منتخب ہوئے ہیں ۔
(ظوہران ممدانی )

Khyber Society of USA Congratulates NYC Mayor elect Zohran Mamdani on his historic victory

Related Articles

Back to top button