لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں فینٹسی ونٹر فیری لینڈ، آئزن ہاور پارک میں روشنیوں کا جادو بکھر گیا
لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں فینٹسی ونٹر فیری لینڈ، آئزن ہاور پارک میں روشنیوں کا جادو بکھر گیا
لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں فینٹسی ونٹر فیری لینڈ، آئزن ہاور پارک میں روشنیوں کا جادو بکھر گیا
”فینٹسی ونٹر فیری لینڈ“ میں چمکتے مجسمے، رنگ برنگی روشنیوں کے نظارے اور دلکش فوٹو اسپاٹس شامل ہیں،و شیاؤئی چن کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹیول اب لانگ آئی لینڈ کی روایت بن چکا ہے
نیویارک (محسن ظہیر)ناسا کاؤنٹی کے آئزن ہاور پارک میںلیومو نو سٹی(LuminoCity) کا شاندار اور مقبول ہالیڈے لائٹس فیسٹیول ایک نئے انداز اور تھیم کے ساتھ واپس آگیا ہے۔ اس سال فیسٹیول کا تھیم ”فینٹسی ونٹر فیری لینڈ“ رکھا گیا ہے، جس میں 14 ایکڑ پر پھیلا ہوا دلکش روشن مناظر، بلند و بالا مجسمے اور بے شمار فوٹو کے مواقع شامل ہیں۔فیسٹو ل کا افتتاح ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کیا ۔ اس موقع پر کاو¿نٹی حکام کے علاوہ فیسٹول کی چیف ایگزیکٹو اوشیاوئی چین ، سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی افئیرز عون نقوی ، ایشین ایڈوائزی کونسل کے عاصم ملک سمیت مقامی کمیونٹیز کی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔فیسٹول کے پہلل دن سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آئزن ہاور پارک میں بنائے گئے روشنیوں کا شہر دیکھنے کے لئے آئے ۔
لومینو سٹی کی بانی اور سی ای او شیاو¿ئی چین ( Xiaoyi Chen ) نے اردو نیوز کے ایڈیٹر محسن ظہیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں ناسا کاو¿نٹی کے ساتھ دوبارہ شراکت پر فخر ہے۔ یہ ایونٹ اب لانگ آئی لینڈ کی روایت بن چکا ہے، اور چھٹیوں کے موسم میں ہمارے اپنے علاقے میں روشنی اور خوشی بکھیرنے کا بہترین موقع ہے۔”
اس سال فیسٹیول میں “کیسل اِن دی اسکائی” (Castle in the Sky) کے نام سے ایک شاندار پچاس فٹ اونچا مجسمہ شامل ہے جو شمالی امریکا کے بلند ترین لائٹ اسٹرکچرز میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ چار منزلہ کرسمس ٹری، چمکتی گزرگاہیں، “آئس ایج اینشنٹس”، “ملکہ کا محل”، اور “اورورا پیسج وے” جیسے جادوئی مقامات بھی دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔
لومینو سٹی کی جانب سے بچوں کے تخلیقی آرٹ پروگرام کی پانچویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے، جس کے تحت لانگ آئی لینڈ چلڈرن میوزیم کے تعاون سے بچوں کی ہاتھ سے بنی ڈرائنگز کو 3D لائٹ مجسموں میں تبدیل کیا گیا ہے۔
ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کہا کہ ”لومینو سٹی کا فیسٹیول ہر سال ہزاروں افراد کو ناسو کاو¿نٹی کی جانب متوجہ کرتا ہے، جو نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ ہماری مقامی معیشت کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئزن ہاور پارک میں آ کر اس جادوئی روشنی کے تجربے سے لطف اندوز ہوں۔“
فیسٹیول نومبر سے شروع ہوکر چھٹیوں کے موسم تک جاری رہے گا، اور اسے لانگ آئی لینڈ کے سب سے بڑے اور خوبصورت روشنیوں کے میلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
Fantasy Winter Fairyland lights up Long Island, LuminoCity returns to Eisenhower Park
By Mohsin Zaheer
Urdu News USA
Nassau County, NY – LuminoCity’s dazzling holiday lights festival is back at Eisenhower Park with its new theme, “Fantasy Winter Fairyland.” Founder and CEO Xiaoyi Chen told Urdu News editor Mohsin Zaheer that the event has become a beloved local tradition, transforming 14 acres into a glowing wonderland of light sculptures, photo spots, and magical trails. Highlights include a fifty-foot “Castle in the Sky,” a four-story Christmas tree, and millions of LED lights. County Executive Bruce Blakeman welcomed the festival, calling it a celebration that brings joy and boosts the local economy each winter season.



