پاکستانی امریکن ڈاکٹر خالد نے نیویارک پولیس کیخلاف شکایات کا جائزہ لینے والے ادارے سی سی آر بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
نیویارک (محسن ظہیر سے) پاکستانی امریکن ڈاکٹر محمد خالد نے نیویارک پولیس آفیسرز کے خلاف سویلین کی جانب سے دائر کی جانیوالی شکایات کا جائزہ اور ایکشن لینے والے ادارے سویلین کمپلینٹ ریویو بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ہے ۔
ڈاکٹر محمد خالد جنہیں مئیر ایرک ایڈمز نے سی سی آر بی کا عبوری چیئرمین مقرر کیا کا کہنا ہے کہ پولیس یونین کے سربراہ کی جانب سے ان پر ڈالے جانے والے دباؤ اور ان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی شکایات کی وجہ سے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ڈاکٹر محمد خالد نے ایسے وقت پر استعفی دیا کہ کہ جب نیویارک کے نئے مئیر زوہران ممدانی آٹھ ہفتوں سے بھی کم وقت میں اپنا عہدہ سنبھال رہے ہیں ۔
مزید تفصیلات کے لئے اردو نیوز وزٹ کرتے رہیں



