نیویار ک میں قید تنہائی، کیس نمبر نائن اور بہروپیا جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فیصل قریشی کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ
قید ِ تنہائی، کیس نمبر نائن اور بہروپیا سمیت اب تک جتنے بھی ڈرامے کئے ہیں، اس میں اپنے کردار کو اپنی ذات میں سما کر نبھایا ہے
نیویار ک میں قید تنہائی، کیس نمبر نائن اور بہروپیا جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فیصل قریشی کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ
نیویار ک ( اردو نیوز) پاکستان کے مشہور ایکٹر فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے قید ِ تنہائی، کیس نمبر نائن اور بہروپیا سمیت اب تک جتنے بھی ڈرامے کئے ہیں، اس میں اپنے کردار کو اپنی ذات میں سما کر نبھایا ہے حتیٰ کہ اگر انہیں کسی کردار میں رونے کا سین بھی کرنا پڑا تو انہوں نے گلیسرین یا وکس وغیرہ کا استعمال نہیں کیا ۔ فیصل قریشی نیویارک میں پاکستان میں مستحق افراد کوپینے کے صاف پانی کے سولر پینل کے ساتھ فلٹریشن پلانٹ لگانے والے ادارے ”ہیومین نیسیس ٹی فاؤنڈیشن “ کے فنڈ ریزنگ کے موقع پر میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں گپ شپ کررہے تھے جس کی میزبانی کے کے فرائض ژمرین حسین اور عتیق قادری نے انجام دئیے ۔ ثمرین حسین نے فیصل قریشی سے ان کے بطور ایکٹنگ کیرئیر کے آغاز سے لے کر مشہور ڈراموں اور کرداروں کے بارے میں انتہائی دلچسپ گفتگو کی ۔
اس فنڈ ریزنگ کے انعقاد میں ”ہیومین نیسیس ٹی فاؤنڈیشن “ کے عبید اللہ ، حلال گائیڈ کے رضا دستگیر اور پیک یو ایس اے کے عاصم ملک اور ساتھیوں نے کردار ادا کیا۔
فیصل قریشی نے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین پر زور دیا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے کار خیر میں حصہ ڈالنا ، صدقہ جاریہ ہے اور پینے کا صاف پانی فراہم کرکے اوورسیز پاکستانی ، لاکھوں مستحق ہم وطنو کو بڑی بیماریوں اور اموات سے بچا سکتے ہیں ۔
Faysal Qureshi Meets Fans in New York, Supports Clean Water Fundraising for Pakistan | Urdu News USA



