نیویارک پولیس میں پانچواں پاکستانی امریکن آصف اقبال ڈپٹی انسپکٹر بن گیا
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں وحید اختر، مصباح نور، جہانگیر اشرف، اویس خانزادہ اور آصف اقبال ڈپٹی انسپکٹرز ہیں , عدیل رانا انسپکٹر پہلے پاکستانی امریکن ہیں
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں وحید اختر، مصباح نور، جہانگیر اشرف، اویس خانزادہ اور آصف اقبال ڈپٹی انسپکٹرز ہیں , عدیل رانا انسپکٹر پہلے پاکستانی امریکن ہیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن کیپٹن آصف اقبال کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ آصف اقبال کے ڈپٹی انسپکٹر بننے کے بعد نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن ڈپٹی انسپکٹرز کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں وحید اختر، مصباح نور، جہانگیر اشرف، اویس خانزادہ اور آصف اقبال ڈپٹی انسپکٹرز ہیں ۔ عدیل رانا ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کے عہدے پر پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن ہیں ۔
آصف اقبال کو نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروموشن تقریب میں نیویارک کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے پروموشن کی سند پیش کیں ۔
اس موقع پر آصف اقبال کو ان کے والدین نے ان کی یونیفارم پر ڈپٹی انسپکٹر کی پن اور بیج لگائے۔ تقریب میں موجود پاکستانی امریکن پولیس آفیسرزا اور کمیونٹی ارکان نے آصف اقبال کو پروموشن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کمیونٹی کو اپنے ہیروز پر فخر ہے ۔
NYPD, Pakistani American Police Executives
Deputy Inspector Asif Iqbal



