امیگریشن نیوزپاکستانخبریں

امریکی صدر ٹرمپ نے تیسری دنیا کے تمام ممالک کےلئے امریکی امیگریشن پر مستقل پابندی عائد کردی

صدر ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے بڑا اعلان ٹرتھ سوشل پر نیشنل گارڈز کی رکن سارہ بیک سٹروم کی ہلاکت کے بعد کیا گیا

صدر ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے بڑا اعلان ٹرتھ سوشل پر نیشنل گارڈز کی رکن سارہ بیک سٹروم کی ہلاکت کے بعد کیا گیا

نیویارک (محسن ظہیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری دنیا کے تمام ممالک سے امریکہ میں آنے والیامیگریشن پر مستقل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بڑا اعلان نیشنل گارڈز کی20 سالہ رکن سارہ بیک سٹروم کی واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے ہلاکت کے بعد اپنی سوشل میڈیا پلیٹفارم ٹرُتھ سوشل پر کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں امریکی امیگریشن نظام کو ملک کے معاشرتی اور معاشی مسائل کی بنیادی وجہقرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں غیر ملکی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے، اور اس صورتحال نے سماجیدباؤ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑی تعداد میں آنے والے تارکینِ وطن امریکی مراعات پر انحصارکرتے ہیں، جس سے ملک کے وسائل پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ:

  • تیسری دنیا کے تمام ممالک سے امیگریشن کو مستقل طور پر روک رہے ہیں
  • سابقہ حکومت کے دوران داخل ہونے والے ’’غیر قانونی تارکینِ وطن‘‘ کی جانچ اور انخلا کو یقینی بنائیںگے
  • ایسے افراد کی شہریت ختم کرنے کی پالیسی اپنائیں گے جنہیں وہ ’’ملکی سلامتی یا سماجی ہم آہنگی‘‘ کےلیے خطرہ قرار دیتے ہیں
  • غیر شہریوں کے لیے وفاقی مراعات بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

انہوں نے امریکی عوام سے کہا کہ ملک کو محفوظ اور مستحکم بنانے کے لیے ’’ریورس مائیگریشن‘‘ ضروری ہے۔ پیغام کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو تھینکس گیونگ کی مبارکباد بھی دی۔

ٹرمپ کے اس اعلان نے ملک میں امیگریشن پالیسی پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ انسانی حقوق اورامیگرنٹ تنظیموں نے ان بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button