پاکستانامیگریشن نیوزبین الاقوامی

ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک میں 8امیگریشن جج فارغ کردئیے

فارغ کئے جانے والے مائگریشن ججوں میں سپروائزر جج امینہ اے خان بھی شامل ہیں

نیویارک (محسن ظہیر ) ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک میں 8امیگریشن جج فارغ کردئیے ہیں ۔ نیویارک ٹائمز سمیت امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں جن آٹھ امیگریشن ججوں کو فارغ کیا گیا ہے ، ان میں امیگریشن ججوں کے سپروائزر جج امینہ اے خان بھی شامل ہیں ۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان امیگرنٹس رحمان اللہ لیکن وال کی جانب سے دو نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکہ میں ملک کی تاریخ کی سخت ترین پالیسیاں نافذ کی جا رہی ہیں 

یو ایس امیگریشن حکام کے مطابق امریکہ میں سیاسی پناہ کے تمام کیسوں پر کاروائی کو روک دیا گیا ہے اور بائیڈن دور میں افغانستان سے آنیوالے پناہ گزینوں کو جاری کردہ گرین کارڈز کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا 

دریں اثنا ء امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم نے صدر ٹرمپ کو تجویز پیش کی ہے کہ ایسے ممالک کہ جہاں سے “قاتل اور مراعات لینے والے “ امیگرنٹس آرہے ہیں ، ان پر امریکہ کی جانب سے مستقل سفری پابندی عائد کردی جائے ۔ اس تجویز کا صدر ٹرمپ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے 

 

Related Articles

Back to top button