بین الاقوامیپاکستان

ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کا گورنر نیویارک کا الیکشن لڑنے کا اعلان

بروس بلیک مین کو پہلے پرائمری الیکشن میں پارٹی سے گورنر کے لئے ہی سامنے آنے والی ریپبلکن پارٹی امیدوار کانگریس وومین سٹیفنک کا سامنا کرنا ہوگا

 نیویارک کی موجودہ گورنر کیتھی ہوکل نے سال 2022کے الیکشن میں ریپبلکن امیدوار لی زیلڈن کے 46.73فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 53.12فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کی ناسا کاؤنٹی کے دوسری ٹرم کے لئے منتخب ہونےوالے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے گورنر نیویارک کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔وہ نیویارک سٹیٹ کی موجودہ گورنر کیتھی ہوکل کے مدمقابل آنا چاہتے ہیں تاہم ریپبلکن پارٹی کی گورنر کے امیدوار کے لئے نامزدگی حاصل کرنے کے لئے بروس بلیک مین کو پہلے پرائمری الیکشن میں پارٹی سے گورنر کے لئے ہی سامنے آنے والی امیدوار کانگریس وومین سٹیفنک کا سامنا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب نیویارک سٹیٹ کی موجودہ گورنر کیتھی ہوکل جو کہ دوسری ٹرم کے لئے گورنر بننا چاہتی ہیں، کو بھی ڈیموکریٹ پرائمری میں اپنی پارٹی میں چیلنج کا سامنا ہے ۔
واضح رہے کہ کیتھی ہوکل نے سال 2022کے الیکشن میں ریپبلکن امیدوار لی زیلڈن کے 46.73فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 53.12فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔گذشتہ الیکشن میں کیتھی ہوکل کو کل 3,140,415حاصل ہوئے تھے ۔ گورنر نیویارک کے الیکشن تین نومبر 2026کو ہونگے ۔

نوٹ ؛ تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔چوہدری اکرم کی ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین سے ملاقات

Related Articles

Back to top button