عاصم اکرام اینڈ فیملی کی جانب سے اٹارنی فضاءاور اردلان کی شاد ی کی خوشی میں عظیم الشان ضیافت
سیفائر بینکوئٹ ہال میں دئیے گئے استقبالیہ میں دولہا دولہن کے قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
عاصم اکرام اینڈ مسز عائشہ اکرام کی جانب سے اٹارنی عدنان منور اور مسز سونیا عدنان کی صاحبزادی فضاءاور جن کی شادی کچھ عرصہ اردلان سے ہوئی ، کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام
عدنان منور ، مسز سونیا منور ، فضاءاردلان اور مسٹر اردلان جب تقریب میں شرکت کے لئے آئے تو عاصم اکرام اور مسز عائشہ اکرام نے ان کا پر تپاک استقبال کیا،شرکاءنے بھی نو بیاہتا جوڑے کو خوش آمدید کہا
عاصم اکرام اور مسز عائشہ اکرام نے عدنان منور اور سونیا منور کو ان کی صاحبزادی کی شادی کی مبارکباد دی اور فضاءاور اردلان کی ازدواجی زندگی کے لئے پرخلوص اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا
اس موقع پر عاصم اکرام کی سرپرائز برتھ ڈے بھی منائی گئی اور تمام شرکاءاور مہمانوں نے مل کر ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازی عمر ، صحت ، تندرستی اور سلامتی کے لئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے معروف بزنس مین اورسماجی شخصیت عاصم اکرام اینڈ مسز عائشہ اکرام کی جانب سے اٹارنی عدنان منور اور مسز سونیا عدنان کی صاحبزادی فضاءاور جن کی شادی کچھ عرصہ اردلان سے ہوئی ، کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔سیفائر بینکوئٹ ہال ، لانگ آئی لینڈ میں دئیے گئے استقبالیہ میں عدنان اینڈ سونیا منور اور عاصم اکرام اور مسز عائشہ اکرام سمیت دولہا دولہن کے قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سیفائر بینکوئٹ ہال جس کا از سرو نو تزئین و آرائش کے بعد عاصم اکرام کے زیر انتظام قیام عمل میں آیا ہے، اس پہلے فنکشن کے بعد باقاعدہ طور پر ایونٹس کے لئے فنکشنل ہو گیا ہے۔
اٹارنی عدنان منور ، مسز سونیا منور ، فضاءاردلان اور مسٹر اردلان جب تقریب میں شرکت کے لئے آئے تو عاصم اکرام اور مسز عائشہ اکرام نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور شرکاءکی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کو تالیوں کی گونج میں خوش آمدید کہا گیا ۔
عاصم اکرام اور مسز عائشہ اکرام نے عدنان منور اور سونیا منور کو ان کی صاحبزادی کی شادی کی مبارکباد دی اور فضاءاور اردلان کی ازدواجی زندگی کے لئے پرخلوص اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ شرکاءکی جانب سے بھی دونوں فیملیز کو ڈھیروں مبارکبادیں دی گئیں ۔
عدنان منور اور سونیا عدنان کی جانب سے بھی عاصم اکرام اور مسز عائشہ اکرام کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے تمام شرکاءکا بھی شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کی خوشی میں شریک ہوئے ۔
اس موقع پر عاصم اکرام کی سرپرائز برتھ ڈے بھی منائی گئی اور تمام شرکاءاور مہمانوں نے مل کر ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازی عمر ، صحت ، تندرستی اور سلامتی کے لئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔
میزبانان کی جانب سے تمام شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف ضیافت دی گئی اور تقریب میں شریک ہوکر عزت افزائی اور پذیرائی پر ان کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔



