صحت و سائنسکالم و مضامین
آر ایس وی (RSV) وائرس کیا ہے اور اس سے بچاؤ کیسے کریں؟
آر ایس وی (Respiratory Syncytial Virus) ایک سانس کی بیماری پھیلانے والا وائرس ہے جو خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو متاثر کرتا ہے
نیویارک ( اردو نیوز) آر ایس وی (Respiratory Syncytial Virus (RSV ایک سانس کی بیماری پھیلانے والا وائرس ہے جو خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ یہ نزلہ، کھانسی، بخار اور بعض اوقات نمونیا یا سانس میں شدید دشواری کا سبب بن سکتا ہے۔
آر ایس وی سے بچاؤ کے آسان طریقے ؛
ہاتھ بار بار صابن سے دھوئیں
کھانسی یا چھینک کے وقت منہ اور ناک ڈھانپیں
بیمار افراد سے فاصلہ رکھیں
بچوں اور بزرگوں کو بھیڑ والی جگہوں پر کم لے جائیں
کھلونوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاءصاف رکھیں
علامات کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں
احتیاطی تدابیر اپنا کر آر ایس وی سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔



