دیپالپور، اوکاڑہ (اردو نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کی وفات پر سیاسی قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
منظور احمد وٹو کو ان کے آبائی گاؤں دیپالپور میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ میاں منظور وٹو پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق سپیکر رہے ہیں ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے دور میں انہوں نے بڑا متحرک کردار ادا کیا اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ نہ صرف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ ایک عرصہ تک اقتدار برقرار رکھا۔
میاں منظور احمد وٹو ، پاکستان مسلم لیگ ، پاکستان مسلم لیگ (ج) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل رہے ۔
میاں منظور احمد وٹو گذشتہ ایک عرصے سے علیل تھے ، وہ متعدد بار امریکہ میں اپنے میڈیکل چیک اپ اور علاج کے لئے آئے ۔
امریکہ میں مقیم ان کے دوست احباب کی جانب سے بھی ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔
Mian Manzoor Ahmad Watto passes away in Depalpur, Okara



