زوہران ممدانی یکم جنوری 2026کو سٹی ہال کی سیڑھیوں پر قرآن پر عہدے کا حلف لیں گے !
Zohran Mamdani May Take Oath on Quran Jan 1, 2026, According to Sources; Broadway Party
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے منتخب مئیر زوہران ممدانی کی تقریب حلف برداری کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔زوہران ممدانی ، یکم جنوری کو نیویارک سٹی ہال کی تاریخی عمارت کی سیڑھیوں پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ اہم ذرائع کے مطابق زوہران ممدانی ، قرآن پر اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔تقریب میں شرکت کے خواہشمند افراد کو آن لائن رجسٹریشن لازمی کروانا ہوگی، جبکہ تقریب کو لائیو اسٹریم بھی کیا جائے گا، جس کے لیے بھی رجسٹریشن ضروری ہے۔حلف برداری کی تقریب میں نیویارک سٹی سمیت ریاستی اور وفاقی منتخب قائدین اور اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی ۔زوہران ممدانی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کے ریکارڈ میں تصیح کے بعد زوہران ممدانی ، نیویارک سٹی کے 112ویں مئیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔
زوہران ممدانی کے مئیر منتخب ہونے کی خوشی میں نیویارک سٹی میں جشن بھی منایا جائیگا ۔ اس سلسلے میں نیویارک سٹی کی مشہور زمانہ براڈے وے ایونیو پر عظیم الشان بلاک پارٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ یہ پارٹی لبڑی سٹریٹ سے مرےت سٹریٹ کے درمیان منعقد ہو گی جہاں نیویارک موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ستاھ حلف برداری کی تقریب براہ راست بھی دیکھ سکیں گے ۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے 12 بجے کے درمیان بلاک پارٹی میں پہنچ جائیں تاکہ بہترین جگہ حاصل کی جا سکے۔ مرکزی تقریب دوپہر ایک بجے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ 34 سالہ زوہران مامدانی، جو ایک ڈیموکریٹک سوشلسٹ اور اسٹیٹ اسمبلی ممبر ہیں، نے نومبر کے انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو شکست دے کر یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔
Zohran Mamdani to Take Oath on Quran at City Hall Jan 1, 2026; Broadway Block Party Planned



