اوورسیز پاکستانیزخبریں

ٹرمپ انتظامیہ کی رضا کارانہ طور پر ڈیپورٹ ہونے والے غیر قانونی امیگرنٹ کو ایک کی بجائے3ہزار ڈالرز دینے کا اعلان

ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی غیر قانونی تارکین وطن کو تین ہزار ڈالرز اور ساتھ واپسی کا فری ٹکٹ دینے کی پیشکش محدو د مدت، 31دسمبر 2025تک ہے ، یعنی کہ رواں سال کے آخر تک کے لئے ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے )یو ایس ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ( DHS)نے رضا کارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو ایک ہزار کی بجائے تین ہزار ڈالرز اور ساتھ واپسی کا فری ٹکٹ دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔ تاہم یہ پیشکش محدو د مدت، جو کہ 31دسمبر 2025تک ہے ، یعنی کہ رواں سال کے آخر تک کے لئے ہے ۔
ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جو افراد رواں سال کے اختتام تک یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول ( CBP)کے ذریعے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کے لیے رجسٹریشن کریں گے، انہیں تین ہزارڈالر کی مالی امداداور مفت فضائی ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔
ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت رضا کارانہ طور پر ڈیپورٹیشن اختیار کرنے والے افراد کو ملک نہ چھوڑنے پر عائد ممکنہ سول جرمانوں اور سزاو¿ں سے بھی استثنا حاصل ہوگا۔ حکام کے مطابق جنوری 2025 سے اب تک 19 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑ چکے ہیں، جبکہ دسیوں ہزار افراد کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول کی ایپ کے پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری کرسٹی نوئم نے بیان میں کہا کہ کرسمس کے موقع پر امریکی ٹیکس دہندگان کی جانب سے رضاکارانہ واپسی کی ترغیب کو تین گنا بڑھا دیا گیا ہے، تاہم یہ سہولت صرف سال کے اختتام تک محدود ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو افراد اس پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، انہیں گرفتار، ملک بدر کیا جائے گا اور مستقبل میں امریکہ واپسی پر مستقل پابندی عائد ہو سکتی ہے۔
ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول ایپ کے ذریعے خود واپسی کا عمل تیز، مفت اور آسان ہے۔ درخواست دہندگان کو صرف ایپ ڈاو¿ن لوڈ کر کے اپنی معلومات فراہم کرنا ہوں گی، باقی تمام انتظامات حکومت خود کرے گی، جن میں سفر کا بندوبست اور اخراجات شامل ہیں۔
ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے زور دیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاس دو ہی راستے ہیں: یا تو اس خصوصی پیشکش سے فائدہ اٹھا کر رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، یا گرفتاری اور جبری ملک بدری کا سامنا کریں۔

DHS Offers $3,000 and Free Flights for Undocumented Immigrants to Self-Deport by Year-End

The US Department of Homeland Security has launched an enhanced holiday incentive program encouraging undocumented immigrants to voluntarily leave the country. Individuals who register through the CBP Home app by the end of the year will receive a $3,000 stipend, a free flight to their home country, and forgiveness of certain civil fines. DHS officials say more than 1.9 million people have already self-deported since January 2025 and warned that those who ignore the offer may face arrest, forced deportation, and permanent bans from returning to the United States.

Related Articles

Back to top button