مئیر ایڈمز نے جاتے جاتے ، مائیمونڈیز ہسپتال بروکلین کو نیویارک سٹی ہیلتھ سسٹم کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی، گورنر ہوکل کی بھی منشا شامل
بروکلین کے معروف پرائیویٹ مائیمونڈیزہسپتال کو درپیش شدید مالی مشکلات کے پیش نظر نیویارک سٹی کے این وائی سی ہیلتھ + ہاسپٹلز میں ضم کر دیا گیا ہے
نیویارک( اردو نیوز) بروکلین کے معروف پرائیویٹ مائیمونڈیزہسپتال کو درپیش شدید مالی مشکلات کے پیش نظر نیویارک سٹی کے این وائی سی ہیلتھ + ہاسپٹلز میں ضم کر نے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔مائیمونڈیزہسپتال کو درپیش شدید مالی مشکلات، این وائی سی ہیلتھ + ہاسپٹلز کے ساتھ انضمام کی بنیادی وجہ بنیں۔ اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد میڈیکیڈکے تحت آتی ہے، جو کم آمدنی والے افراد کے لیے حکومتی ہیلتھ انشورنس پروگرام ہے، جس کے باعث اسپتال کو مالی دباو¿ کا سامنا رہا۔ریاست نیویارک کی حکومت پہلے ہی گزشتہ برسوں کے دوران مائیمونڈیز ہسپتال کو سہارا دینے کے لیے سینکڑوں ملین ڈالر فراہم کر چکی ہے۔ میئر ایرک ایڈمز کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، سٹی ہیلتھ سسٹم سے انضمام کے بعد مائیمونڈیز ہسپتال کو میڈیکیڈ کے تحت مریضوں کے علاج پر زیادہ ری ایمبرسمنٹ ملے گی، جس سے اس کی مالی پوزیشن بہتر ہونے کی توقع ہے۔
این وائی سی ہیلتھ + ہاسپٹلز اس وقت نیویارک سٹی بھر میں 11اسپتال، 29 میڈیکل کلینکس اور پانچ لانگ ٹرم کیئر سہولیات چلا رہا ہے۔ دوسری جانبمائیمونڈیز ہسپتال کے بروکلین میں تین اِن پیشنٹ کیمپسز اور 80 سے زائد میڈیکل کلینکس ہیں، جہاں تقریباً 7 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں اور 1,800 ڈاکٹرز اس سے منسلک ہیں۔

میئر ایرک ایڈمز نے اس موقع پر گورنر کیتھی ہوکل، ڈاکٹر مچل کیٹز اور مائمونائیڈیز انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ وڑن تمام مریضوں کو معیاری اور قابلِ اعتماد علاج فراہم کرنے کے لیے ہے۔ انضمام اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔تاہم اس فیصلے پر اختلافی آوازیں بھی سامنے آئی ہیں۔ بروکلین کے سٹی کونسل ممبر سمچا فیلڈر نے انضمام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گورنر ہوکل کی بڑی غلطیوں میں سے ایک ہے، جو آئندہ انتخابی نتائج پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔
دوسری جانب این وائی سی ہیلتھ + ہاسپٹلز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مچل کیٹز نے یقین دلایا کہمائیمونڈیز ہسپتال کی منفرد شناخت متاثر نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹی کے تمام اسپتال اپنی الگ پہچان اور ثقافت رکھتے ہیں اور مائیمونڈیز ہسپتال بھی اپنی کمیونٹی کے ساتھ وابستگی برقرار رکھے گا۔ذرائع کے مطابق کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد سٹی ہیلتھ سسٹم میں شمولیت مائیمونڈیز ہسپتال کے لیے آخری اور واحد راستہ تھی، کیونکہ بڑے مالی خسارے کے باعث دیگر نجی اسپتال سسٹمز نے اس ادارے کو سنبھالنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔مائیمونڈیز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران شراکت دار کی تلاش کے باوجود کوئی متبادل سامنے نہیں آیا، اور اب این وائی سی ہیلتھ + ہاسپٹلز کے ساتھ یہ شراکت مستقبل کے لیے ایک مثبت موقع سمجھی جا رہی ہے۔
Maimonides Hospital will merge with NYC Health+Hospitals next year, officials say



