محترمہ بے نظیر بھٹو کی امریکہ میں بسنے والی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہت یادیں ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اوورسیز کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دیں
نیویارک میں بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی ، کمیونٹی کی جانب سے فاتحہ خوانی و دعا
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے پاکستان اور دنیائے اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
مسلم ورلڈ کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھتو کی وفات پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کا بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ، محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی کو رائیگان نہیں جانے دیا جانا چاہئیے
عوام نے بے نظیر کو دو بار وزیر اعظم بنایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام جمہوریت کو پسند کرتے ہیں۔ بے نظیر نے ملک و قوم کے لئے اچھے کام کئے ہیں ، اس لئے پوری قوم ان کے ساتھ ہے
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ بروکلین پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سینئر صحافی اور پاک وطن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سید زاہد شہباز کے زیر اہتمام سیمیناسے صوفی مشتاق کمبوہ، قاسم فریدی، عزیز بٹ، فہد صداقت چوہدری ، خرم شہزاد، فاروق مرزا،آغا صالح،روبینہ صفدر،ارشد خواجہ، مرزا شیر بیگ، طاہر بیگ، مہتشم کمبوہ،ناصر بٹ، منظور بھٹی، ماجد حسن سمیتکمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
نیویارک ) نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے پاکستان اور دنیائے اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ بروکلین پر بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سینئر صحافی اور پاک وطن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سید زاہد شہباز کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری صداقت علی ،مشتاق کمبوہ، قاسم فریدی( اولاد بابا فرید گنج شکر ؒ)،عزیز بٹ، فہد صداقت ایڈوکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ ، خرم شہزاد، فاروق مرزا،آغا صالح،روبینہ صفدر،ارشد خواجہ، مرزا شیر بیگ، طاہر بیگ، مہتشم کمبوہ،ناصر بٹ، منظور بھٹی، ماجد حسن سمیتکمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔
سید زاہد شہباز نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی امریکہ میں بسنے والی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہت یادیں ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اوورسیز کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دیں ۔ پاکستانی امریکن جمہوریت پسند کمیونٹی ، بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ وہ صرف پیپلز پارٹی کی ہی نہیں بلکہ پاکستان کے جمہوریت پسند عوام اور عالم اسلام کی اہم لیڈرتھیں ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی قائدین مشتاق کمبوہ، قاسم فریدی( اولاد بابا فرید گنج شکر ؒ)،عزیز بٹ، فہد صداقت ایڈوکیٹ ، خرم شہزاد، فاروق مرزا،آغا صالح کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک و قوم کے لیے دی گئی قربانیاں لازوال ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کے حقوق، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے انتھک جدوجہد کی اور بالآخر شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا، جس پر ہم سب انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم تھیں۔ ان کی وفات پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کا بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک ایسی خاتون تھیں کہ جنہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جان تک کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ہمیں ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دینا۔ کمیونٹی قائدین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے بے نظیر کو دو بار وزیر اعظم بنایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام جمہوریت کو پسند کرتے ہیں۔ بے نظیر نے ملک و قوم کے لئے اچھے کام کئے ہیں ، اس لئے پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ وہ ایک بڑے باپ کی بڑی بیٹی تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان روبینہ صفدر،ارشد خواجہ، مرزا شیر بیگ، طاہر بیگ، مہتشم کمبوہ،ناصر بٹ، منظور بھٹی، ماجد حسن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علیبھٹو کی بیٹی بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ہوپاسپورٹ ملا اور ہم اسی لاکھ سے زائداوورسیز پاکستانی بیرون ممالک میں کام کررہے ہیں اور زرمبادلہ کی شکل میں ملک و قوم کی گرانقدر خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ نے مشکل ترین حالات میں آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی سربلندی کی بات کی۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جو جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیتے ہیں ، یہ وہ فلسفہ تھا کہ جس پر بے نظیر بھٹو یقین رکھتی تھیں ، بے نظیر کے سیاسی ورثے کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے فلسفہ کو عام کیا جائے۔
آخر میں زاہد شہباز کی جانب سے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا اور صوفی مشتاق احمد کمبوہ کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی گئی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی سپاف کے سینئر رہنما عمران شیخ کی جانب سے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر پارٹی سیکریٹریٹ کینیڈی مارکیٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا، جس کا مقصد شہید رانی کی روح کو ایصالِ ثواب پہنچانا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپاف رہنما عمران شیخ نے کہا کہ شہید رانی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی فلسفے اور منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جس میں ملک کا باشعور عوام ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو حقیقی جمہوریت، غریبوں، کسانوں، محنت کشوں اور
نوجوانوں کے حقوق پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔
اس موقع پر مظہر علی شاہانی، سمندر خان شیخ، عبدالغفار ملا?و، ظہیر احمد تونیو، غلام مصطفیٰ گوپانگ، غلام مرتضیٰ گوپانگ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔ آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد اور ملک کے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں



