ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی تقریب حلف برداری
بروس بلیک مین سے ان کی اہلیہ سیگل بلیک مین جو کہ جج بھی ہیں ، نے ایوی ایشن میوزیم میں منعقدہ پر وقار تقریب میں حلف لیا، چئیرمین ریپبلکن پارٹی جو کائرو سمیت اہم شخصیات شریک
ناسا کاؤنٹی قطع نظر سیاسی و مذہبی وابستگیوں ، اختلاف رائے کے لئے سب کی کاؤنٹی ہے،میری کوشش ہو گی کہ کاو¿نٹی کو محفوظ سے محفوظ بنایا جائے ، لوگوں پر کوئی نئے ٹیکس عائد نہ کئے جائیں ،بروس بلیک مین
ریپبلکن پارٹی کے چئیرمین جو کائرو کا کہنا تھا کہ بروس بلیک نے ناسا کاؤنٹی میں جس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، اس کے پیش نظر انہیں نیویارک سٹیٹ کی سطح پر خدمات کا موقع بھی ملنا چاہئیے
چوہدری اکرم نے بروس بلیک مین کو دوسری بار کاؤنٹی ایگزیکٹو بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی و ساو¿تھ ایشین کمیونٹی ، کاؤنٹی کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے ساتھ ملک کر کام جاری رکھے گی
تقریب حلف برداری میں کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم ، محسن شاہ ، عون نقوی ، عاصم ملک، شیراز خان ، صفدر ہمایوں قریشی ، عامر رسول ، علیشا باری ، وکیل انصاری ، سرور چویدری سفک کاؤنٹی ،فاروق وڑائچ سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ہوئیں
نیویارک ( اردو نیوز) ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے طور پر دوسری ٹرم کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ کریڈل آف ایوی ایشن میوزیم میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم ، محسن شاہ ، عون نقوی ، عاصم ملک، شیراز خان ، صفدر ہمایوں قریشی ، عامر رسول ، علیشا باری ، وکیل انصاری ، سرور چویدری سفک کاو¿نٹی ،فاروق وڑائچ سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔ تقریب میں شرکت کے لئے بروس بلیک مین جب ہال میں داخل ہوئے تو ہال میں موجودہ سینکڑوں اہم شخصیات نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔
تقریب کا آغاز پریزینٹیشن آف کلرز سے ہوا جس کے بعد پلیج آف ایلیجن پڑھا گیا اور ایوارڈ ونرز گلوکارہ میری میل بین نے اپنے مخصوص انداز میں امریکی ترانہ پڑھا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض آسٹر بے کے ٹاو¿ن سپروائزر جوزف سیلڈینو نے انجام دئیے ۔
بروس بلیک کے حلف اٹھانے سے قبل ناسا کاؤنٹی ریپبلکن پارٹی کے چئیرمین جو کائرو نے کاو¿نٹی ایگزیکٹو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ بروس بلیک مین نے اپنی پہلی ٹرم میں کاؤنٹی کو محفوظ اور عوام کے لئے ہر ممکن خدمات کو یقینی بنایا ۔
چئیرمین کائرو کے خطاب کے بعد بروس بلیک مین سے ان کی اہلیہ سیگل بلیک مین جو کہ جج بھی ہیں، نے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔
بروس بلیک مین کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ناسا کاو¿نٹی قطع نظر سیاسی و مذہبی وابستگیوں ، اختلاف رائے کے لئے سب کی کاو¿نٹی ہے اور میری دوسری ٹرم میں بھی کوشش ہو گی کہ کاؤنٹی کو محفوظ سے محفوظ بنایا جائے ، لوگوں پر کوئی نئے ٹیکس عائد نہ کئے جائیں اور اتحاد و یگانگت کو فروغ حاصل ہو ۔
چوہدری اکرم جو کہ ناسا کاو¿نٹی کی ایشین امریکن کونسل کے چئیرمین بھی ہیں ، نے بروس بلیک مین کو دوسری بار کاؤنٹی ایگزیکٹو کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، کاؤنٹی کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے ساتھ ملک کر کام جاری رکھے گی ۔
ریپبلکن پارٹی کے چئیرمین جو کائرو کا کہنا تھا کہ بروس بلیک نے ناسا کاؤنٹی میں جس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، اس کے پیش نظر انہیں نیویارک سٹیٹ کی سطح پر خدمات کا موقع بھی ملنا چاہئیے ۔
بروس بلیک مین جو کہ دوسری بار ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بنے ہیں، نومبر میں گورنر نیویارک کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بھی ہیں ۔
Nassau County Executive Bruce Blakeman took the oath of office for a second term at the Cradle of Aviation Museum, receiving a warm welcome from hundreds of attendees. The ceremony was attended by senior advisor Chaudhry Akram and prominent members of the Pakistani American community, including Mohsin Shah, Aun Naqvi, Asim Malik, Shiraz Khan, Safdar Humayun Qureshi, Aamir Rasool, Alisha Bari, Wakeel Ansari, Sarwar Chaudhry, and Farooq Waraich. Blakeman pledged to keep Nassau County safe, avoid new taxes, and promote unity regardless of political or religious differences. Chaudhry Akram congratulated Blakeman and reaffirmed the Pakistani American community’s commitment to working together for the county’s progress.



