خبریںاوورسیز پاکستانیز

پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کے صاحبزادے ہاشم رضا کی نماز جنازہ

ہاشم رضا مرحوم کی نماز جنازہ لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں ادا کی گئی، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت، شاہد رضا رانجھا سے اظہار تعزیت ، مرحوم کےلئے دعا

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت اور پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کے جواں سال صاحبزادے ہاشم رضا جو نیویارک میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ، کی نماز جنازہ ، آئی سی ایل آئی مسجد لانگ آئی لینڈ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ سے قبل آئی سی ایل آئی مسجد کے امام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں دنیائے و آخرت کے حوالے سے خصوصی بیان کیا ۔
نماز جنارہ کے بعد شرکاءنے شاہد رضا رانجھا سے ان کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ ، غم اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
شاہد رضا رانجھا کی جانب سے نماز جنازہ میں شریک ہونے والے دوست احباب سمیت ان تمام افراد کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
شاہد رضا رانجھا کے صاحبزادے ہاشم رضا کی غائبانہ نماز جنازہ ، ان کے آبائی علاقے منڈی بہاو¿الدین میں ادا کی گئی جس میں منڈی بہاو¿ الدین کی اہم شخصیات سمیت اہالیان شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔
ہاشم رضا مرحوم کی رسم قل، ہفتہ ، 17جنوری کو مسجد بیل مور ، لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں ادا کی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button