نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے کمشنر زیک اسکول مستعفی
میئر ظہران ممدانی نئے کمشنر کا تقرر نہیں کرتے تو فرسٹ ڈپٹی کمشنر عارضی طور پر یہ ذمہ داری سنبھال لیں گے
نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے کمشنر زیک اسکول مستعفی
میئر ظہران ممدانی نئے کمشنر کا تقرر نہیں کرتے تو فرسٹ ڈپٹی کمشنر عارضی طور پر یہ ذمہ داری سنبھال لیں گے
نیویارک ( اردونیوز) نیویارک سٹی کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے کمشنر زیک اسکول نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی آخری تاریخ گیارہ فروری مقرر کی گئی ہے۔شہری انتظامیہ کے مطابق اگر میئر ظہران ممدانی گیارہ فروری تک نئے کمشنر کا تقرر نہیں کرتے تو ادارے کے فرسٹ ڈپٹی کمشنر عارضی طور پر یہ ذمہ داری سنبھال لیں گے۔
زیک اسکول نے بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ نیویارک سٹی کے عوام کی خدمت کرنا اور باصلاحیت سرکاری اہلکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدت ان کے لیے یادگار اور قابلِ فخر رہی۔شہری حلقوں میں اس استعفے کے بعد نئے کمشنر کی تقرری پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے، کیونکہ ایمرجنسی مینجمنٹ کا محکمہ شہر کی سلامتی اور ہنگامی حالات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
NYC Emergency Management Commissioner Zach Iscol Resigns



