بین الاقوامیپاکستان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت واپس لے لی

صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تحریری خط میں بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی، جس میں کہا گیا کہ بورڈ آف پیس نے کینیڈا کی شمولیت اور وزیراعظم مارک کارنی کو دی گئی دعوت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کا اعلان اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ وزیراعظم مارک کارنی کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دی گئی دعوت واپس لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس ایک نہایت باوقار اور معتبر فورم ہوگا جو مستقبل میں اہم عالمی خدمات انجام دے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ بورڈ دنیا کے رہنماؤں پر مشتمل ایک منفرد اور بااثر پلیٹ فارم ہوگا، تاہم ان کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم کی توجہ اس وقت دیگر امور پر مرکوز ہونی چاہیے۔

بعد ازاں صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تحریری خط میں بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی، جس میں کہا گیا کہ بورڈ آف پیس نے کینیڈا کی شمولیت اور وزیراعظم مارک کارنی کو دی گئی دعوت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت امریکا اور کینیڈا کے تعلقات کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے اور اس پر عالمی سیاسی حلقوں میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button