اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک میں جیکسن ہائٹس کی پاکستانی، انڈین ، بنگلہ دیشی کمیونٹی مسائل کے حل کےلئے ایک ہو گئی ، سینیٹر جیسیکا راموس کے سامنے شکایات کے انبار

جیکسن ہائٹس ، کوینز کمیونٹی قائدین کی جانب سے سینیٹر جیسیکا راموس کو بزنس اور مقامی کمیونٹی کے اہم امورکے بارے میں آگاہ کیا گیا ، سینیٹر جیسیکا راموس کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

شکیل شیخ نے اپنی اور شوکت علی سمیت شرکاءکی جانب سے سینیٹر جیسیکا کو خوش آمدید کہا، کمیونٹی کے اہم امور کے بارے میں آگاہ کیا، شوکت علی نے بزنس کمیونٹی کو درپیش معاملات اور مسائل سے آگاہ کیا
کوینز میں مسلم کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شکیل شیخ نے سٹیٹ سینیٹر جیسیکا راموس کو مسلم کمیونٹی کے سکول پراجیکٹ میں مدد اور کردار ادا کرنے کے لئے کہا ، شرکاءکا سینیٹر راموس کو خراج تحسین

نیویارک ( محسن ظہیر سے) پاکستانی امریکن کمیونٹی کوینز، نیویارک کی اہم سماجی اور کاروباری شخصیات شکیل شیخ اور شوکت علی کے زیر اہتمام نیویارک سٹیٹ سینیٹر جیسیکا راموس کی جیکسن ہائٹس کی بزنس ، مرچنٹس اور مقامی کمیونٹی سے اہم میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ میںشرکت کے لئے سینیٹر جیسیکا راموس جب کباب کنگ ریسٹورنٹ پہنچیں تو شکیل شیخ اور شوکت علی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سینیٹر راموس کا شرکاءسے تعارف کروایا گیا۔
شکیل شیخ نے اپنے ساتھی میزبان شوکت علی کی جانب سے سینیٹر جیسیکا راموس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصد سینیٹر راموس جو کہ نیویارک سٹیٹ سینٹ میں کمیونٹی کی نمائندگی کرتی ہیں، کو بزنس کمیونٹی کے اہم امور کے بارے میں آگاہ کرنا ہے اور ان کے اور کمیونٹی کے درمیان تعلقات کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے ۔
شوکت علی نے بھی سینیٹر راموس کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں جیکسن ہائٹس کمیونٹی کے اہم امور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ شوکت علی کا کہنا تھا کہ جیکسن ہائٹس پر بزنس کمیونٹی اینڈ مرچنٹس کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کو یقینی بنانے اور ’ہوم لیس ‘ لوگوں کی جانب سے کاروباری مراکز میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سمیت دیگر امور کے بارے میں فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
میٹنگ میں شریک جیکسن ہائٹس کی بزنس کمیونٹی کے دیگر ارکان نے بھی سینیٹر جیسیکا راموس کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے اور ان پر زور دیا کہ وہ بزنسز اینڈ کاروباری مراکز کی سیکورٹی اور انہیں سٹی گورنمنٹ کی جانب سے سہولیات کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
سینیٹر جیسیکا راموس نے شکیل شیخ اور شوکت علی کا میٹ اینڈ گریٹ کے اہتمام پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایلم ہرسٹ ، کوینز میں پیدا ہوئیں اور جیکسن ہائٹس کمیونٹی کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی ، مرچنٹس اور مقامی کمیونٹی ارکان کو یقین دلایا کہ وہ سٹیٹ اور سٹی کی سطح پر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریںگی ۔
سینیٹر جیسیکاراموس کی جانب سے جیکسن ہائٹس ، کوینز میںبزنس کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اہم شخصیات ڈاکٹر حکیم محمد طارق چغتائی،شوکت علی ، محمد سیف اللہ ناگرا ، اختر ظہیر احمد، محمد قاسم،سومناتھ گے میری ، دیپک ورماکو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی سائٹیش پیش کی گئیں ۔
ڈاکٹر حکیم محمد طارق چغتائی کو ان کی اصلاح انسانیت کے لئے خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈ دیا گیا جو کہ شکیل شیخ نے وصول کیا اور وہ انہیں ڈاکٹر حکیم محمد طارق چغتائی کو پہنچائیں گے۔سینیٹر جیسیکا راموس نے کمیونٹی قائدین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گی اور نیویارک سٹی سے لے کر البنی تک ان کی موثر نمائندگی اور مسائل کے حل میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی۔

Jackson Heights South Asian Communities Unite to Raise Concerns with Senator Jessica Ramos


New York: Pakistani, Indian, and Bangladeshi community members from Jackson Heights, Queens, came together to present a wide range of concerns to New York State Senator Jessica Ramos. During the meeting, local community leaders briefed the senator on key business and neighborhood issues, while Senator Ramos assured participants of her full support and cooperation.

Shakil Sheikh, on behalf of the participants including Shaukat Ali, welcomed Senator Ramos and highlighted major community matters. Shaukat Ali informed the senator about challenges faced by the local business community. Considering the growing Muslim population in Queens, Shakil Sheikh also requested Senator Ramos’s support and active role in a Muslim community school project. Participants appreciated and acknowledged Senator Ramos for her engagement and commitment.

Related Articles

Back to top button