نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی ارکان ظہیر رتو اور وحید رتو کو صدمہ ، والدہ کا انتقال
لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں مقیم ظہیر رتو اور وحید رتو جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ 27جنوری کو دوپہر ایک بجے مسجد دارالقرآن، بے شور میں ادا کی جائے گی
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی شخصیات ظہیر رتو اور وحید رتو کی والدہ کا لانگ آئی لینڈ ، نیویار ک میںانتقال ہو گیا ہے ۔ ظہیر رتو اور وحید رتو جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، کی والدہمرحومہ کی نماز جنازہ منگل ،27جنوری کو دوپہر ایک بجے مسجد دارالقرآن، بے شور ، لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں ادا کی جائے گی ۔سوگوار خاندان کی جانب سے دوست احباب اور کمیونٹی سے نماز جنازہ میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک اور دوست احباب کی جانب سے ظہیر رتو اور وحید رتو سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
ظہیر رتو اور وحید رتو ، لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں مقیم ہیں جہاں ان سے اظہار تعزیت اور مزید معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔



