پاکستان
پنجاب پولیس کی نئی قیادت: راؤ عبدالکریم بطور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مقرر
راؤ عبدالکریم اس تعیناتی سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب جیسے حساس اور اہم عہدے پراپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے
لاہور ( احسن ظہیر) وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن کے مایہ ناز اورانتہائی منجھے ہوئے افسر، راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور بے داغ کیریئر کی بدولت پہچانے جانے والے راؤعبدالکریم اس تعیناتی سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب جیسے حساس اور اہم عہدے پر اپنیخدمات سر انجام دے رہے تھے۔ فیلڈ کمانڈ اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھنے والے نو منتخب آئی جیپنجاب نے ہمیشہ چیلنجنگ حالات میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی ولولہ انگیز قیادت میںپنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی فوری فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کومزید مستحکم بنانے میں سنگِ میل طے کرے گی۔



