مئیر نیویارک ظہران ممدانی نے تین نئے کمشنرز کی تقرریوں کا اعلان کر دیا
لیزا گیلوبٹر کو ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن، نشا اگروال کو میئرز آفس فار پیپل وِد ڈس ایبلٹیزاورلیزا اسکاٹ۔مکینزی کو نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ فار دی ایجنگ کی کمشنر مقرر کر دیا ہے
لیزا گیلوبٹر کو ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن، نشا اگروال کو میئرز آفس فار پیپل وِد ڈس ایبلٹیزاورلیزا اسکاٹ۔مکینزی کو نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ فار دی ایجنگ کی کمشنر مقرر کر دیا ہے
نیو یارک (اردو نیوز)نیو یارک کے میئرظہرانی ممدانی نے شہر کی تین اہم ایجنسیوں اور دفاتر کی قیادت کے لیے نئی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
میئر ممدانی کے مطابق لیزا گیلوبٹر کو نیو یارک سٹی کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور آفس آف ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ شہر کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی پالیسی اور جدت پر مبنی منصوبوں کی نگرانی کریں گی۔اسی طرح نشا اگروال کو میئرز آفس فار پیپل وِد ڈس ایبلٹیز کی کمشنر نامزد کیا گیا ہے، جہاں وہ معذور افراد کے حقوق، رسائی اور شمولیت کو فروغ دینے کے اقدامات کی قیادت کریں گی۔
مزید برآں لیزا اسکاٹ۔مکینزی کو نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ فار دی ایجنگ کی کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جو بزرگ شہریوں کے لیے خدمات، سہولیات اور فلاحی پروگراموں کی نگرانی کریں گی۔میئرظہرانی ممدانی نے کہا کہ یہ تقرریاں شہر کی خدمات کو جدید، جامع اور موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں، اور نئی قیادت عوامی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے بہتر حکمرانی کو یقینی بنائے گی۔
NEW YORK – Mayor Zohran Mamdani today announced three new appointments to lead critical agencies and offices across city government. Mayor Mamdani appointed Lisa Gelobter as New York City’s Chief Technology Officer and Commissioner of the Office of Technology and Innovation; Nisha Agarwal as Commissioner of the Mayor’s Office for People With Disabilities; and Lisa Scott-McKenzie as Commissioner of the New York City Department for the Aging.
ظہران ممدانی ، زوہران ممدانی ، زہران ممدانی ، اردو نیوز یو ایس ا ے



