نیویارک ( اردو نیوز ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اقوام متحدہ میں منعقد ہونیوالی خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی پارلیمانی وفد کے ساتھ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے اور خصوصی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی نیو یارک آمد کے موقع پر ان کا نیو یارک چمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے بانی سید علمدار حسین شاہ نے کمیونٹی کے مقامی قائدین ڈائریکٹر پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے ہمایوں شبیر اور ہیومین رائٹس کمشنر ناسا کاو¿نٹی عذرا ڈار کے ساتھ استقبال کیا، انہیں پھول پیش کئے اور نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا ۔
سید علمدار حسین شاہ کے ہمراہ شیخ ہمایوں شبیر۔ فاونڈر پیک یو ایس اے اور ناسو کاو¿نٹی ھیومن رایٹس کمشنر عزرا ڈار بھی موجود تھیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور نیو یارک چمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ چوہدری محمد سرور سے فون پر بات کی۔ سرور چوہدری نے بھی انہیں پارٹی اور کمیونٹی کی جانب سے امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔بتایا گیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی ، نیویارک میں دو روز قیام کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے ۔
Chairman Senate Syed Yousaf Raza Gillani arrives New York to participate in UN session



