پاکستاناوورسیز پاکستانیز

مئیر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے پاکستانی امریکن فائزہ علی کو کمشنر امیگرنٹ افئیرز مقرر کر دیا

فائزہ علی کی نیویارک سٹی کی کمشنر امیگرنٹ افئیرز تقرری کی تصدیق سٹی ہال حکام کی جانب سے کی گئی

مئیر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے پاکستانی امریکن فائزہ لطیف کو کمشنر امیگرنٹ افئیرز مقرر کر دیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی انتظامیہ میں پاکستانی امریکن کی اعلیٰ عہدے پر تقرری ہوئی ہے ۔ مئیر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے پاکستانی امریکن فائزہ علی کو نیویارک سٹی کی کمشنر امیگرنٹ افئیرز مقرر کر دیا ہے ۔ مئیر ممدانی کی جانب سے فائزہ علی کی تقرری کا اعلان ، سٹی ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔ اس موقع پر فائزہ علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ۔ فائزہ علی کو اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ مئیر ممدانی کی انتظامیہ کی کمشنر جیسے اعلیٰ عہدے پر تقرری کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔
اس عہدے پر تقرری سے قبل فائزہ علی کو اعزاز حاصل تھا کہ وہ نیویارک سٹی کونسل کی سپیکر کی ڈپٹی چیف آف سٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ فائزہ علی نے مئیر ممدانی کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں کمشنر جیسے اہم عہدے پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا۔ فائزہ علی کا کہنا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

فائزہ علی نے ظہران ممدانی کی ٹرانزیشن ٹیم میں بھی خدمات انجام دیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button