بین الاقوامیپاکستان

نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش: بھارتی شہری نکھل گپتا کا اعترافِ جرم

نکھل گپتا نے امریکی مجسٹریٹ جج سارہ نیٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ، بھارتی سرکاری اہلکار کی ہدایت پرمنصوبہ بندی

نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش: بھارتی شہری نکھل گپتا کا اعترافِ جرم

نکھل گپتا نے امریکی مجسٹریٹ جج سارہ نیٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ، بھارتی سرکاری اہلکار کی ہدایت پرمنصوبہ بندی

نیویارک (اردو نیوز) یو ایس اٹارنی آفس سادرن ڈسٹرکٹ  کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابقبھارتی شہری نکھل گپتا نے نیویارک میں مقیم سکھ علیحدگی پسند تحریک کے رہنما کے قتل کی سازش کےمقدمے میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکی اٹارنی برائے سدرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک جے کلیٹن، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رومن روزہافسکی، ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے ایڈمنسٹریٹرٹیرنس سی کول اور ایف بی آئی نیویارک فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اِن چارج جیمز سی بارنکل جونیئر نےمشترکہ اعلان کیا کہ 54 سالہ نکھل گپتا عرفنِکنے سیکنڈ سپرسیڈنگ فردِ جرم میں شامل تینوں الزاماتقبول کر لیے ہیں۔

نکھل گپتا نے امریکی مجسٹریٹ جج سارہ نیٹ برن کے روبرو جرم قبول کیا جبکہ سزا سنانے کی کارروائی 29 مئی 2026 کو امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر ماریرو کے سامنے ہوگی۔

بھارتی سرکاری اہلکار کی ہدایت پر منصوبہ بندی

عدالتی دستاویزات کے مطابق 2023 میں نکھل گپتا نے بھارت اور دیگر مقامات پر موجود افراد کے ساتھمل کر ایک امریکی شہری وکیل اور سیاسی کارکن کو نیویارک سٹی میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ شریکِملزم وکاش یادو، جو مبینہ طور پر بھارتی حکومت کے کیبنٹ سیکریٹریٹ سے وابستہ تھا، نے گپتا کو اسسازش کے لیے بھرتی کیا۔

استغاثہ کے مطابق متاثرہ شخص بھارتی نژاد امریکی شہری ہیں جو سکھ علیحدگی پسند تحریک کے سرگرم رہنمااور بھارتی حکومت کے ناقد ہیں۔ وہ پنجاب کی علیحدگی اورخالصتانکے قیام کی حمایت کرتے رہےہیں۔

خفیہ کارروائی اور گرفتاری

حکام کے مطابق گپتا نے ایک ایسے فرد سے رابطہ کیا جسے وہ مجرمانہ ساتھی سمجھتا تھا، لیکن وہ دراصل ڈیای اے کا خفیہ ذریعہ تھا۔ بعد ازاں ایک مبینہ کرائے کے قاتل سے رابطہ کروایا گیا جو حقیقت میں ڈیای اے کا انڈر کور افسر تھا۔ قتل کے عوض ایک لاکھ ڈالر طے کیے گئے جبکہ 15 ہزار ڈالر پیشگی ادا کیےگئے۔

جون 2023 میں نکھل گپتا کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں جون 2024 میں امریکہ کےحوالے کر دیا گیا۔

ممکنہ سزائیں نکھل گپتا کو:

  • قتل برائے معاوضہ پر زیادہ سے زیادہ 10 سال قید
  • قتل کی سازش پر زیادہ سے زیادہ 10 سال قید
  • منی لانڈرنگ کی سازش پر زیادہ سے زیادہ 20 سال قید

کی سزا ہو سکتی ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ امریکہ میں مقیم شہریوں کے خلاف کسیبھی غیر ملکی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور آئینی حقوق استعمال کرنے والوں کو خاموش کرانےکی ہر کوشش کا سخت قانونی جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button