پاکستان

پیمبروک پائنز میں کمشنر ماریا روڈریگیز کا شاندار افطار ڈنر، میئر اینجلو کاسٹیلو کا خصوصی اعلامیہ


پیمبروک پائنز میں کمشنر ماریا روڈریگیز کا شاندار افطار ڈنر، میئر اینجلو کاسٹیلو کا خصوصی اعلامیہ

میئر اینجلو کاسٹیلو نے مسلم برادری کے اعزاز میں خصوصی اعلامیہ پیش کیا اور رمضان المبارک کی روح اورکمیونٹی کی خدمات کو سراہا

فلوریڈا(مشرف خان) : ماریہ راڈ ریگز نے شہر پیم بروک پائینز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میںمقامی رہنماؤں، منتخب عوامی نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میئر اینجلو کاسٹیلو نے مسلم برادری کے اعزاز میں خصوصی اعلامیہ پیش کیا اور رمضان المبارککی روح اور کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کی رکن روبن بار ٹیل مین نے بطور مہمانِخصوصی شرکت کی اور کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں اسلامک سینٹر آف گریٹر میامی کے صدر میاں طاہر اسماعیل اپنے مجلسِ انتظامیہ کے اراکینڈاکٹر ظفر قریشی، ڈاکٹر زکیہ سبحانی، کامران رزاق اور ریاض احمد کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ایمگیج کے بورڈکے اراکین ریاض مرچنٹ اور ایڈم ابو طہٰ بھی موجود تھے، جبکہ ہیومینٹی انٹرنیشنل کے نمائندگان نے بھیشرکت کی۔

اس کے علاوہ شہر کے عہدیداران، معزز شخصیات، براورڈشیرف آفس کے نمائندگان اور پیم بروک پائن پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

کمشنر ماریا روڈریگیز نے تقریب کے آغاز میں مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اتحاد، ہم آہنگی اور باہمیتعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر سسٹر نائمہ خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورکامیاب افطار ڈنر کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button