امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹیٹ میں عید کو’ سرکاری سکول چھٹی‘ قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

نیویارک اسٹیٹ کیپیٹل میں مسلم ایڈووکیسی ڈے، پاکستانی امریکن تنظیم APAGسمیت مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم اور نمائندہ تنظیموں کی شرکت

نیویارک سٹیٹ میں عید کو’ سرکاری سکول چھٹی‘ قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
نیویارک اسٹیٹ کیپیٹل میں مسلم ایڈووکیسی ڈے، پاکستانی امریکن تنظیم APAGسمیت مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم اور نمائندہ تنظیموں کی شرکت

البنی ( اردو نیوز) امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ ( اے پیگ ۔APAG)نے نیویارک سٹیٹ کے دارلحکومت البنی میں منعقد ہونیوالے مسلم ایڈوکیسی ڈے کے موقع پر ریاستی دارلحکومت میں منعقدہ اہم تقریب میں شرکت کی، جہاں نیویارک بھر سے مسلم تنظیمیں اور کمیونٹی رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔تقریب کے دوران شرکاءنے ریاستی قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں اور کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل پر آواز اٹھائی۔ اس موقع پر امیگرنٹ خاندانوں کے تحفظ، نفرت انگیز جرائم سے متعلق آگاہی اور تعلیم کو فروغ دینے، تعلیمی اداروں میں امتیازی سلوک اور نفرت پر مبنی واقعات کی رپورٹنگ بہتر بنانے، اور عبادت گاہوں کے قریب پرامن احتجاج کے حق کے تحفظ جیسے نکات پر زور دیا گیا۔اس دن کی ایک بڑی ترجیح پورے نیویارک میں عید کو سرکاری اسکول چھٹی کے طور پر تسلیم کروانے کی مہم تھی، جس کے لیے بھرپور وکالت کی گئی۔شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متحد ہو کر اپنی کمیونٹی کی آواز مو¿ثر انداز میں نیویارک سٹیٹ کے قانون سازوں تک پہنچاتے رہیں گے۔
امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی بہتری، قانون سازی میں پیش رفت اور مو¿ثر نمائندگی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button