اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

یومِ تکبیر ، پاکستان کی خودمختاری، عزت اور دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے، انور واسطی

یوم تکبیر وہ دن تھا جب پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا

خصوصی مضمون :سید انور واسطی

28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم، تاریخی اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جسے ہم ”یوم تکبیر“کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ یہی وہ دن تھا جب پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مئی 1998 میں بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے اور پورے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش کی۔ اس وقت پاکستان شدید دباو¿ میں تھا۔ عالمی طاقتیں، خاص طور پر امریکہ، پاکستان کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ا±س وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اربوں ڈالر کی امداد کی پیشکش کی تاکہ پاکستان جوابی ایٹمی تجربات نہ کرے لیکن میاں محمد نواز شریف نے قومی وقار، آزادی اور سلامتی کو ہر چیز پر ترجیح دی۔ ان کا تاریخی موقف تھا؛”آزادی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی“
چنانچہ 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی ساتویں جبکہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا۔ اس دن صرف پہاڑ نہیں گونجے تھے بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا تھا۔
یومِ تکبیر صرف ایک ایٹمی تجربہ نہیں تھا بلکہ یہ پاکستان کے دفاع، خودمختاری اور قومی غیرت کا اعلان تھا۔ اس کامیابی کے پیچھے کئی عظیم شخصیات کا کردار تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور تاریخی الفاظ کہے تھے:”ہم گھاس کھا لیں گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔“
بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پاکستانی سائنسدانوں نے اپنی محنت، ذہانت اور قربانیوں سے اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔ پھر میاں محمد نواز شریف نے عالمی دباو¿ کے باوجود جراتمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے اس پروگرام کو عملی کامیابی تک پہنچایا۔کچھ لوگوں نے اس وقت اس فیصلے پر تنقید بھی کی، لیکن آج وقت نے ثابت کردیا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ناگزیر تھا۔ حالیہ برسوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگیوں نے واضح کردیا ہے کہ اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو دشمن پاکستان کے خلاف کہیں زیادہ خطرناک عزائم اختیار کرسکتا تھا۔
پاکستان کی دفاعی طاقت دراصل امن کی ضمانت ہے۔ ہمارا ایٹمی پروگرام جارحیت کے لیے نہیں بلکہ اپنے وطن، عوام اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہے۔
آج یومِ تکبیر کے موقع پر ہم اُن تمام رہنماوں، سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور محبِ وطن پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

پاکستان زندہ باد
یومِ تکبیر مبارک ہو
آزادی مبارک ہو

(سید انور واسطی،انفارمیشن سیکرٹری، پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے)

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button