پاک،امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کےلئے نئی پیش رفت، ممتاز شخصیات کا موثر اشتراک
پاک،امریکہ ایوانِ تجارت نے ہیوسٹن سے اپنی فعال، موثر اور منظم سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے
پاک،امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کےلئے نئی پیش رفت، ممتاز شخصیات کا موثر اشتراک
پاک،امریکہ ایوانِ تجارت نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے اپنی فعال، موثر اور منظم سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے
امریکہ کی ممتاز سماجی، تجارتی، فکری اور کاروباری شخصیات کی جانب سے ایک باوقار اور اعلیٰ سطحی ظہرانے کا اہتمام ، ابراہیم جاوید کی خصوصی شرکت
ہیوسٹن سے شروع ہونے والی یہ نئی معاشی و تجارتی سرگرمیاں مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط، مستحکم اور دیرپا بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی
یہ پیش رفت نہ صرف پاک،امریکہ تعلقات کے لیے خوش آئند ہے بلکہ پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے، عائشہ خان ،رؤف خان، حافظ حبیب اللہ گل شیر ساہی، شہاب کرنی، ملک گلباز، الیاس چوہان کی میڈیا سے بات چیت
واشنگٹن (رپورٹ: فضل خالق ) امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری، سماجی اور فکری حلقوں میں اس وقت پاک،امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک نئی اور اہم پیش رفت غیر معمولی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں امریکہ کی سب سے بڑی پاک،امریکہ ایوانِ تجارت نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے اپنی فعال، موثر اور منظم سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، تجارتی روابط اور کاروباری اشتراک کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں امریکہ کی ممتاز سماجی، تجارتی، فکری اور کاروباری شخصیات کی جانب سے ایک باوقار اور اعلیٰ سطحی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف کاروباری شخصیت ابراہیم جاوید کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات نے پاک،امریکہ اقتصادی شراکت داری کو مستقبل کی عالمی معاشی ضروریات سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ نجی شعبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
شرکاءکا کہنا تھا کہ عالمی معیشت میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط اقتصادی روابط وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستانی کاروباری برادری کو امریکی منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے، برآمدات میں اضافہ کرنے، سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے اور صنعتی تعاون کو وسعت دینے کے لیے مربوط اور عملی حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔
تقریب کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک،امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف شعبہ جات میں مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لیے خصوصی منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔ شرکاءکے مطابق ہیوسٹن سے شروع ہونے والی یہ نئی معاشی و تجارتی سرگرمیاں مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط، مستحکم اور دیرپا بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
اس موقع پر سماجی و کاروباری شخصیت عائشہ خان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت نہ صرف پاک،امریکہ تعلقات کے لیے خوش آئند اور مثبت علامت ہے بلکہ عالمی اقتصادی منظرنامے میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سماجی روابط کے استحکام کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس اہم اور باوقار نشست میں رو¿ف خان، حافظ حبیب اللہ گل شیر ساہی، شہاب کرنی، ملک گلباز، الیاس چوہان اور دیگر ممتاز شخصیات نے بھیمیڈیاسے تفصیلی گفتگو کی۔ مقررین نے اس موقع پر پاک،امریکہ تجارتی روابط، دوطرفہ سرمایہ کاری، برآمدی مواقع، کاروباری اشتراک، اقتصادی تعاون اور مستقبل کی مشترکہ حکمتِ عملی سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاءنے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ میں پاکستانی کاروباری برادری کے موثر کردار اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا، جبکہ مستقبل میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔



