اٹلانٹا ائیرپورٹ سے وزیٹر ویزے پر امریکہ آنے والا پاکستانی ڈیپورٹ
ڈیپورٹ کئے جانیوالے صابر نامی پاکستانی کے موبائیل فون سے ای میل کے ریکارڈ سے حکام کو معلوم ہوا کہ وہ اپنے پہلے دورہ امریکہ کے دوران جاب بھی کرتا رہا
اٹلانٹا ائیرپورٹ سے وزیٹر ویزے پر امریکہ آنے والا پاکستانی ڈیپورٹ
ڈیپورٹ کئے جانیوالے صابر نامی پاکستانی کے موبائیل فون سے ای میل کے ریکارڈ سے حکام کو معلوم ہوا کہ وہ اپنے پہلے دورہ امریکہ کے دوران جاب بھی کرتا رہا
اٹلانٹا ائیرپورٹ سے ڈیپورٹ کئے جانیوالا پاکستانی واپس پاکستان پہنچ گیا ہے او ر اس کے وزیٹر ویزے کو بھی امریکی حکام کی جانب سے منسوخ کردیا گیا ہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست جارجیا کے اٹلانٹا ائیر پورٹ پر یو ایس امیگریشن حکام نے پاکستان سے وزیٹر ویزے پر آنے والے ایک پاکستانی کو ائیرپورٹ پر تحویل میں لیا اور پاکستان ڈیپورٹ کر دیا ۔ وزیٹر ویزہ جو کہ بالکل صحیح تھا اور اس کی معیاد بھی قائم تھی ، کے باوجود پاکستانی کو ڈیپورٹ کر دیا گیا۔ ڈیپورٹ کئے جانیوالا پاکستانی پہلے بھی امریکہ وزٹ کر چکا تھا ۔
اہم ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرکش ائیر لائینز سے اٹلانٹا پہنچنے والے صابر نامی پاکستانی کو ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے امیگریشن پراسیسنگ کے دوران سیکنڈری انسپکشن کے لئے منتخب کیا اور سیکنڈری انسپکشن کے دوران انہیں امریکہ میں داخلے ( انٹری ) کی اجازت دینے کی بجائے ہولڈ کر لیا اور مبینہ طور پر انہیں بتایا گیا کہ ریکارڈ میں ظاہر ہونیوالی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پران کی امریکہ میں انٹری مسترد کی جاتی ہے اور انہیں پاکستان ڈیپورٹ کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق ڈیپورٹ کئے جانیوالے صابر نامی پاکستانی کے موبائیل فون سے ای میل کے ریکارڈ سے حکام کو معلوم ہوا کہ وہ اپنے پہلے دورہ امریکہ کے دوران جاب بھی کرتا رہا اور ای میل ریکارڈ میں اس کے جاب کے اوقات کار ( شیڈول ) ظاہر ہوا ۔ لہٰذا سابقہ دورہ امریکہ کے دوران امیگریشن رولز کی خلاف ورزی کی بنیاد پر صابر نامی پاکستانی کو ڈیپورٹ کر دیا گیا ۔
معلوم ہے کہ اٹلانٹا ائیرپورٹ سے ڈیپورٹ کئے جانیوالا پاکستانی واپس پاکستان پہنچ گیا ہے او ر اس کے وزیٹر ویزے کو بھی امریکی حکام کی جانب سے منسوخ کردیا گیا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزٹ ویزہ جو کہ بالعموم بی ون ، بی ٹو کیٹیگری میں جاری کیا جاتا ہے، کے تحت امریکہ وزٹ کرنے والے غیر ملکی افراد کو امریکہ میں قیام کے دوران جاب کی جازت نہیں ہوتی ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شروع دن سے امیگریشن قوانین کے اطلاق کے نفاذ کو سخت بنا یا ہے اور اس اطلاق کے، اب مزید سختی سے عملدرامد کے کیس سامنے آرہے ہیں۔
نوٹ : اہم خبروں اور معلوما ت کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



