پاکستانبین الاقوامی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر کاش پاٹیل سے اہم ملاقات

ایف بی آئی ہیڈکوارٹر میں محسن نقوی کی ڈائریکٹر کاش پاٹیل سے ملاقات میں دہشت گردی کے مالی معاونت اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک ( محسن ظہیر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پاٹیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے لئے محسن نقوی ایف بی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈائریکٹر کاش پاٹیل نے ان کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔


ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ش پاٹیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں تعاون کے حوالے سے پاکستان وزارت داخلہ کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام، انسدادِ دہشت گردی کے لیے وسائل کی فراہمی، خصوصی تربیت اور سائبر تحقیقات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اہم گفتگو ہوئی۔
کا ش پاٹیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی مشترکہ کامیابیوں کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ملاقات کے دوران سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور جدید تفتیشی صلاحیتوں کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

نوٹ: تازہ اور اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

آئزن ہاور پارک میں ٹی 20ورلڈ کپ 2024کی یادگار تختی لگا دی گئی، چوہدری اکرم اور ہیری سنگھ بھوکا نام کندہ

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button