نیویارک: صحافی سید زاہد شہباز کو صدمہ، پاکستان میں بھائی کا انتقال
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور میڈیا برادری کی جانب سے سید زاہد حسین شہباز سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن صحافی اور پاک وطن ٹی وی کے سید زاہد شہباز کے چھوٹے بھائی سید آفتاب حسین شاہ جنگی ( مدینہ سیداں والے) ، پاکستان میں انتقال کر گئے ہیں ۔مرحوم کی نماز جنازہ مدینہ سیداں میں ادا کی گئی جس کے بعد مقامی مشرقی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں ۔ سید آفتاب حسین شاہ جنگی مرحوم کی عمر 60سال تھی، وہ نمونیہ ، شوگر کے مرض میں مبتلا تھے ۔
مرحوم سیدزاہد شہباز کے پاک وطن ٹی کے پاکستان میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر بھی تھے ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی اور میڈیا برادری کی جانب سے سید زاہد حسین شہباز سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
سید زاہد حسین شہباز اپنی بیٹی کے پاس میری لینڈ میں ہونگے اور وہ چند دنوں میں نیویارک واپس آئیں گے جس کے بعد نیویارک میں ان کے بھائی مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت ہو گی ۔
نوٹ: تازہ اور اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر کاش پاٹیل سے اہم ملاقات



