کیلیفورنیا میں 270 ملین ڈالر کے میڈی کیڈ فراڈ کے ماسٹر مائنڈرچرڈ رینڈل کو 30 سال قیدکی سزا
عدالت کا ملزم کو 178.7 ملین ڈالرز سے زائد رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ، جائیداد کی ضبطی کا بھی حکم
کیلیفورنیا میں 270 ملین ڈالر کے میڈی کال فراڈ کے ماسٹر مائنڈرچرڈ رینڈل کو 30 سال قیدکی سزا
عدالت کا ملزم کو 178.7 ملین ڈالرز سے زائد رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ، جائیداد کی ضبطی کا بھی حکم
کیس میں کیرولوس میکائل نے اگست 2024 میں ہیلتھ کیئر فراڈ کی دو دفعات میں جرم قبول کیا، سزا سنائی جانی باقی ہے، 59 سالہ پیٹریشیا اینڈرسن پر بھی ہیلتھ کیئر فراڈ کی دو دفعات عائد ہیں
کیلی فورنیا ( اردونیوز)لاس اینجلس ،کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ پال رچرڈ رینڈل کو میڈی کیڈ پروگرام سے تقریباً 270 ملین ڈالر کے فراڈ کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے ملزم کو 178.7 ملین ڈالر سے زائد رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رینڈل نے تقریباً 11 ماہ کے دوران میڈی کال کو مہنگی ادویات کے نام پر تقریباً 269.1 ملین ڈالر کے جعلی دعوے جمع کروائے۔ ان ادویات میں کم قیمت عام اجزا شامل تھے، جبکہ بہت سی ادویات طبی طور پر ضروری نہیں تھیں اور متعدد مواقع پر مبینہ مریضوں کو فراہم ہی نہیں کی گئیں۔
رینڈل نے 7 اپریل کو وائر فراڈ کی ایک فردِ جرم میں جرم قبول کیا تھا۔ حکام کے مطابق اس نے میڈی کیل کے ادویات کی ادائیگی کے نظام میں عارضی تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فراڈ کیا۔رینڈل اور اس کے ساتھیوں نے مونٹی وسٹا فارمیسی کے ذریعے مئی 2022 سے اپریل 2023 تک میڈی کیل کو 19 مہنگی، غیر معاہدہ شدہ ادویات کے لیے 269 ملین ڈالر سے زیادہ کے بل جمع کرائے، جن پر پروگرام نے تقریباً 178.7 ملین ڈالر ادا کیے۔
حکام کے مطابق ان ادویات کے لیے پرانے نظام کے تحت پیشگی منظوری ضروری تھی، تاہم نظام کی تبدیلی کے دوران یہ شرط عارضی طور پر معطل کردی گئی تھی۔ ملزمان نے اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر جعلی بلنگ کی۔تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کو مختلف ذرائع سے منتقل کرکے چھپایا گیا اور شریک ملزمان کو لاکھوں ڈالر کے غیر قانونی کمیشن ادا کیے گئے۔
رینڈل نے اس فراڈ کے دوران ایک اور وفاقی ٹیکس مقدمے میں ضمانت پر رہتے ہوئے یہ جرم کیا۔ عدالت میں اس نے فراڈ سے حاصل کی گئی جائیداد ضبط کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی، جن میں 17 ملین ڈالر سے زائد بینک اکاو¿نٹس، تین گاڑیاں، سات جائیدادیں اور لاکھوں ڈالر مالیت کی کھیلوں کی یادگاری اشیا شامل ہیں۔ ان میں مکی مینٹل اور جیکی رابنسن کے بیس بال کارڈز جبکہ کوبی برائنٹ کے استعمال شدہ اور دستخط شدہ جوتے بھی شامل ہیں۔
اس کیس میں 38 سالہ کیرولوس میکائل نے اگست 2024 میں ہیلتھ کیئر فراڈ کی دو دفعات میں جرم قبول کیا تھا اور اسے سزا سنائی جانی باقی ہے۔ 59 سالہ پیٹریشیا اینڈرسن پر بھی ہیلتھ کیئر فراڈ کی دو دفعات عائد ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے۔
حکام کے مطابق کرسٹینا میریئک، جو کرسٹینا میری سانچیز ہرنینڈز کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، پر بھی ہیلتھ کیئر فراڈ کا الزام ہے۔ اس پر جعلی نسخے تیار کرنے اور ایک شریک ملزم کو ان پر دستخط کرنے کی ہدایت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کیس کی تحقیقات امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات کے انسپکٹر جنرل کے دفتر، ایف بی آئی اور کیلیفورنیا محکمہ انصاف نے کیں۔
#UrduNewsUSA



