پاکستان

بنگلہ دیش کے خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81ویں اجلاس کے صدر منتخب

خلیل الرحمان ، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ بھی ہیں، صدر جنرل اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکبادیں

بنگلہ دیش کے خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81ویں اجلاس کے صدر منتخب
خلیل الرحمان ، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ بھی ہیں، صدر جنرل اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکبادیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے جون 2026 میں جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھالی۔صدر جنرل اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر خلیل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے قیام کی نویں دہائی میں داخل ہو رہا ہے اور وہ تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں جن سے عالمی ادارہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید مو¿ثر اور مضبوط بن سکے۔
ڈاکٹر خلیل الرحمان نے فروری 2026 میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے سے قبل عبوری حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر اور روہنگیا امور کے اعلیٰ نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 1979 میں بنگلہ دیش کی سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور ملک کے پہلے باقاعدہ سول سروس امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے علاوہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے بنگلہ دیش کے مستقل مشن میں بھی خدمات انجام دیں۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اقتصادی و مالیاتی کمیٹی میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ کم ترقی یافتہ ممالک کے گروپ کے ترجمان کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔
ڈاکٹر خلیل الرحمان نے 1991 میں اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی اور جنیوا میں اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی، یونکٹاڈ میں خصوصی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اقوام متحدہ میں 25 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے نیویارک اور جنیوا میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر کام کیا۔
وہ بین الاقوامی تجارت کی پالیسی کے موضوع پر متعدد تحقیقی مضامین اور کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور اقوام متحدہ کی اہم اشاعتوں اور تجارت، مالیات اور ترقی سے متعلق متعدد رپورٹس میں بھی ان کی شراکت رہی ہے۔
ڈاکٹر خلیل الرحمان نے 1980 سے 1983 کے دوران ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے قانون و سفارت کاری میں ماسٹرز اور معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس سے قبل 1977 میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کے امتحانات میں فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔
ڈاکٹر خلیل الرحمان ڈھاکہ کی ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی کے بانیوں میں شامل ہیں اور یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
ان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر بنگلہ دیش میں سرکاری اور سفارتی حلقوں سمیت مختلف سطحوں پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Bangladesh’s Khalilur Rahman Elected UN General Assembly President

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے