نیویارک کے علاقے بروکلین میں کچرے کے ڈبے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی, نیویارک پولیس
نیویارک پولیس کے مطابق بیلٹ پارک وے اور نیپ اسٹریٹ کے قریب خاتون کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، جس کی شناخت 38 سالہ تانیہ کیمبل اورٹیز کے نام سے ہوئی ہے
نیویارک کے علاقے بروکلین میں کچرے کے ڈبے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی
نیویارک پولیس کے مطابق بیلٹ پارک وے اور نیپ اسٹریٹ کے قریب خاتون کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، جس کی شناخت 38 سالہ تانیہ کیمبل اورٹیز کے نام سے ہوئی ہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے بروکلین میں میں بیلٹ پارک وے کے قریب ،نیپ سٹریٹ پر کچرے کے بڑے ڈبے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے ۔نیویارک پولیس کے مطابق 16 ستمبر 2026 کو بیلٹ پارک وے اور نیپ اسٹریٹ کے قریب ایک خاتون کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، جس کی شناخت اب 38 سالہ تانیہ کیمبل اورٹیز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق 16 ستمبر کو تقریباً سہ پہر 3 بج کر 8 منٹ پر 911 کال موصول ہونے کے بعد افسران بیلٹ پارک وے اور نَیپ اسٹریٹ کے علاقے میں پہنچے۔ موقع پر ایک خاتون بے ہوش اور بے حس و حرکت حالت میں ملی۔
ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی تھی، تاہم جاری تحقیقات کے دوران اس کی شناخت تانیہ کیمبل اورٹیز، عمر 38 سال، رہائشی 104-36 196 اسٹریٹ، کوئنز، نیویارک کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی حتمی وجہ اور طریقہ کار کا تعین آفس آف دی چیف میڈیکل ایگزامنر کرے گا۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD)کو بدھ، 16 ستمبر 2026 کو سہ پہر تقریباً 3 بج کر 8 منٹ پر بیلٹ پارک وے اور نیپ سٹریٹ کے قریب ایک خاتون کی طبی امداد سے متعلق 911 کال موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، جہاں ایک نامعلوم خاتون بے ہوش اور بے حس و حرکت حالت میں موجود تھی۔
38-Year-Old Queens Woman Identified After Death Near Belt Parkway
A 38-year-old Queens woman has been identified after she was found unconscious and unresponsive near the Belt Parkway and Knapp Street in Brooklyn, according to police.
Police responded to a 911 call at approximately 3:08 p.m. on Wednesday, September 16, 2026. Officers found the woman at the scene, and EMS personnel pronounced her dead.
Police identified the deceased as Tanaya Cambell Ortiz, 38, of 104-36 196th Street, Queens, New York.
The Office of the Chief Medical Examiner will determine the cause and manner of death. Police said no arrests have been made and the investigation remains ongoing.



