بین الاقوامیپاکستان

گریسی مینشن نیویارک میں صدر ٹرمپ اور میئر ممدانی کی تاریخی ملاقات

صدر ٹرمپ تقریباً ایک گھنٹے تک گریسی مینشن میں موجود رہے، جہاں میئر ممدانی نے ان کا استقبال کیا، اہم امور پر بات چیت

گریسی مینشن نیویارک میں صدر ٹرمپ اور میئر ممدانی کی تاریخی ملاقات
صدر ٹرمپ تقریباً ایک گھنٹے تک گریسی مینشن میں موجود رہے، جہاں میئر ممدانی نے ان کا استقبال کیا، اہم امور پر بات چیت

نیویارک (اردو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی سے گریسی مینشن میں ملاقات کی، جس میں نیویارک شہر سے متعلق اہم امور، بشمول رہائش، شہری سلامتی، امیگریشن اور نیویارک کو مزید سستا بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔یہ ملاقات 21 ستمبر کو صدر ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آمد کے موقع پر ہوئی۔ صدر ٹرمپ تقریباً ایک گھنٹے تک گریسی مینشن میں موجود رہے، جہاں میئر ممدانی نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ نے میئر ممدانی کے بارے میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ممدانی ایک کامیاب میئر ثابت ہوں اور ان میں صلاحیت موجود ہے۔ صدر نے گریسی مینشن سے اپنی سابقہ وابستگی اور یہاں آنے کی یادیں بھی بیان کیں۔
ملاقات میں نیویارک میں رہائش کے مسئلے اور ممکنہ ہاو¿سنگ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ رپورٹس کے مطابق کوئنز میں ایک بڑے ہاو¿سنگ منصوبے اور محنت کش طبقے کے لیے شہر کو زیادہ قابلِ استطاعت بنانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
امیگریشن اور قانون نافذ کرنے کے معاملات بھی ملاقات کے اہم موضوعات میں شامل تھے۔ وائٹ ہاو¿س اور سٹی ہال کے درمیان نیویارک میں وفاقی اور مقامی حکام کے کردار سے متعلق مختلف پالیسی اختلافات کے باوجود دونوں رہنماو¿ں نے شہر کے مفاد میں مشترکہ امور پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
میئر ممدانی نے کہا کہ وہ نیویارک کے شہریوں کے فائدے کے لیے ہر اس شخص کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں جو شہر کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔ دونوں رہنماو¿ں کی یہ ملاقات ان کے درمیان پہلے ہونے والی ملاقاتوں کے بعد ہوئی ہے اور اسے نیویارک شہر اور وفاقی حکومت کے درمیان رابطے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے لیے دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت اور حکومتی نمائندے موجود ہیں۔

New York City Mayor Zohran Kwame Mamdani hosts United States President Donald Trump for a meeting at Gracie Mansion on Monday, September 21, 2026

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے