بین الاقوامیپاکستان

بروکلین کے پارک میں ملاقات کے بہانے 19 سالہ نوجوان کو بلا کر لوٹ لیا گیا

پارک میں نامعلوم افراد نے نوجوان کوتشدد کا نشانہ بنا کر موبائل فون اور بٹوا چھین لیا، پولیس کی مشتبہ شخص کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب

بروکلین کے پارک میں ملاقات کے بہانے 19 سالہ نوجوان کو بلا کر لوٹ لیا گیا
پارک میں نامعلوم افراد نے نوجوان کوتشدد کا نشانہ بنا کر موبائل فون اور بٹوا چھین لیا، پولیس کی مشتبہ شخص کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک 19 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر ملاقات کے لیے پارک میں بلانے کے بعد لوٹ لیا گیا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے میں ملوث مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب کی ہے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ ہفتہ 5 ستمبر 2026 کو شام تقریباً 6 بج کر 41 منٹ پر 77 پریسنکٹ کی حدود میں واقع لنکن ٹیرس پارک میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان روچیسٹر ایونیو اور کیرول اسٹریٹ کے قریب ایک نامعلوم خاتون سے ملاقات کے لیے پارک پہنچا تھا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پارک میں داخل ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے نوجوان کو گھیر لیا، اس پر حملہ کیا اور زبردستی اس کا موبائل فون اور بٹوا چھین لیا۔ واردات کے بعد تمام ملزمان پیدل فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایمرجنسی میڈیکل سروسز موقع پر پہنچیں اور زخمی نوجوان کو کنگز کاو¿نٹی ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے سے متعلق ایک مطلوب شخص کی تصویر بھی جاری کی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس شخص یا واردات کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو پولیس کو فراہم کریں۔پولیس کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے افراد کرائم سٹاپر ہاٹ لائینسے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے