پاکستانامیگریشن نیوز

کینیڈا کا اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند سٹوڈنٹس کیلئے بڑا اعلان

پی ایچ ڈی امیدواروں کی سٹڈی پرمٹ درخواستوں پر دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے گا

کینیڈا کا اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند سٹوڈنٹس کیلئے بڑا اعلان
پی ایچ ڈی امیدواروں کی سٹڈی پرمٹ درخواستوں پر دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے گا

ٹورنٹو ( نیوز ڈیسک ) اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند غیر ملکی طلبا، خصوصاً ماسٹرز اور پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیےکینیڈا نے اسٹڈی پرمٹ کا عمل آسان اور تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پی ایچ ڈی امیدواروں کی سٹڈی پرمٹ درخواستوں پر دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔نئی پالیسی کے تحت یکم جنوری 2026 سے پبلک اداروں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے والے طلبا کو صوبائی یا علاقائی تصدیقی خط کی شرط سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔پالیسی کے مطابق گریجویٹ طلبا اپنے اہلخانہ کو بھی کینیڈا لا سکیں گے، جبکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ کے لیے بھی اہل ہوں گے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے مقابلے میں کینیڈا میں بین الاقوامی طلبا کی مجموعی تعداد میں ایک تہائی کمی ہوئی ہے، تاہم اسی عرصے میں گریجویٹ طلبا کا تناسب 12 فیصد سے بڑھ کر 21 فیصد ہوگیا۔
کینیڈین حکومت کے مطابق پالیسی میں تبدیلی کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت طلبا اور بہترین محققین کو کینیڈا کی جانب راغب کرنا اور اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے شعبے میں ملک کی کشش برقرار رکھنا ہے۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے