امیگریشن نیوزپاکستان

امریکی ریاست انڈیانا میں امیگریشن کا پانچ روزہ آپریشن، 426 افراد گرفتار

امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق کارروائی کا بڑا حصہ انڈیانا پولس میٹروپولیٹن علاقے میں کیا گیا، تاہم ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی ہدفی کارروائیاں کی گئی ہے

امریکی ریاست انڈیانا میں امیگریشن کا پانچ روزہ آپریشن، 426 افراد گرفتار
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق کارروائی کا بڑا حصہ انڈیانا پولس میٹروپولیٹن علاقے میں کیا گیا، تاہم ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی ہدفی کارروائیاں کی گئی ہے

انڈیانا ( سپیشل رپورٹر سے )یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے مطابق انڈیانا میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک جاری رہنے والے پانچ روزہ امیگریشن انفورسمنٹ آپریشن ”آپریشن سیف کمیونٹی۔انڈیانا“ کے دوران 426 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق کارروائی کا بڑا حصہ انڈیانا پولس میٹروپولیٹن علاقے میں کیا گیا، تاہم ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی ہدفی کارروائیاں کی گئی ہے ۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے بعض افراد کے مجرمانہ ریکارڈ میں جنسی جرائم، حملہ و تشدد، گھریلو تشدد، منشیات کی اسمگلنگ، خطرناک ہتھیار سے حملہ، دیگر ہتھیاروں سے متعلق جرائم، فراڈ، شناختی چوری، چوری، املاک کو نقصان پہنچانے اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ سمیت مختلف جرائم شامل ہیں۔
یو ایس امیگریشن کے مطابق کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث گینگز جیسے بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ بعض افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔تاہم یو ایس امیگریشن نے 426 گرفتار افراد میں سے کتنے افراد کا مجرمانہ ریکارڈ تھا، اس کی مکمل تفصیل جاری نہیں کی۔ اس لیے مجموعی گرفتاریوں کی تعداد کو ہر فرد کی مجرمانہ سزا کی تعداد کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔

امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق آپریشن میں ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون بھی شامل تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد ایسے افراد کے خلاف امیگریشن قوانین کا نفاذ تھا جنہیں ICE نے امیگریشن خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیا۔

ICE Arrests 426 in Five-Day Immigration Enforcement Operation in Indiana

Operation Safe Community targeted individuals with criminal histories, including sex offenses, assault, drug trafficking, weapons crimes, fraud and burglary, according to ICE.

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے